Kakori Train Action Anniversary: کاکوری واقعے کی برسی پر امت شاہ نے انقلابیوں کو کیا یاد، بولے- ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا
کاکوری ٹرین ایکشن کی برسی پر امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے انقلابیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
AmitShah pays tribute to Pandit Ram Prasad Bismil: رام پرساد بسمل کی جینتی پر امت شاہ کا خراج عقیدت، بولے: “ان کی تحریریں آج بھی نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں”
وزیر داخلہ امت شاہ نے بسمل کی ادبی اور فکری خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہتھیاروں کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اپنی قلم کے ذریعے بھی سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔ امت شاہ نے لکھا، "ماں بھارتی کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو منظم اور متحرک کرنے والے بسمل کی تحریریں آج بھی پڑھنے والوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیتی ہیں۔
Ram Prasad Bismil: رام پرساد بسمل: ’سرفروشی کی تمنا‘ کے لیے ہنستے ہنستے پھانسی کے پھندے کو چومنے والے عظیم مجاہد آزادی
عظیم انقلابی، شاعر اور ادیب پنڈت رام پرساد بسمل نے ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے نہ صرف انگریز حکومت کو للکارا بلکہ اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے نوجوانوں کے دلوں میں آزادی کا جذبہ بھی بیدار کیا۔ رام پرساد بسمل نے محض 30 برس کی عمر میں ہنستے ہنستے پھانسی کے پھندے کو چوم کر وطن پر قربان ہونے کی لازوال مثال قائم کی۔
HM Amit Shah Pays Tribute To Ashfaqulla Khan: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشفاق اللہ خاں، پنڈت رام پرساد بسمل اور روشن سنگھ کو پیش کیا خراج عقیدت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہےاور ان کی قربانی کو احترام کے ساتھ یاد کیا۔
Hundred years of Kakori Train Action:’کاکوری کانڈ‘ کے سو سال مکمل، پی ایم مودی نے انقلابیوں کو کیا یاد
’کاکوری کانڈ‘ کا مقصد برطانوی راج کے خلاف ہتھیار خریدنے اور ان کی طاقت کو چیلنج کرنے کے لیے رقم اکٹھا کرنا تھا۔ کاکوری واقعے کی منصوبہ بندی ہندوستان ریپبلکن ایسوسی ایشن (HRA) کے انقلابیوں نے کی تھی، جس کی بنیاد 1924 میں مسلح انقلاب کے ذریعے ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے رکھی گئی تھی۔





