Bharat Express DD Free Dish

AmitShah pays tribute to Pandit Ram Prasad Bismil: رام پرساد بسمل کی جینتی پر امت شاہ کا خراج عقیدت، بولے: “ان کی تحریریں آج بھی نوجوانوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں”

وزیر داخلہ امت شاہ  نے بسمل کی ادبی اور فکری خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہتھیاروں کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اپنی قلم کے ذریعے بھی سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔ امت شاہ نے لکھا، “ماں بھارتی کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو منظم اور متحرک کرنے والے بسمل کی تحریریں آج بھی پڑھنے والوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیتی ہیں۔

نئی دہلی: عظیم انقلابی، مجاہددآزادی اور مادر وطن کے امر سپوت پنڈت رام پرساد بسمل کی جینتی کے موقع پر ملک بھر میں انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی رام پرساد بسمل کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انقلابی تحریریں اور آزادی کے لیے ان کا غیر متزلزل عزم آج بھی نوجوان نسل کو قوم پرستی اور حب الوطنی کا درس دیتا ہے۔امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ عظیم انقلابی اور امر شہید رام پرساد بسمل کی جینتی پر انہیں دل گہرائیوں سے  یاد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کاکوری ٹرین ایکشن کے ذریعے برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دینے والے رام پرساد بسمل کے عزمِ آزادی کو انگریزوں کی سخت ترین اذیتیں بھی متزلزل نہ کر سکیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ  نے بسمل کی ادبی اور فکری خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ہتھیاروں کے ذریعے ہی نہیں بلکہ اپنی قلم کے ذریعے بھی سامراجی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہے۔ امت شاہ نے لکھا، “ماں بھارتی کی آزادی کے لیے نوجوانوں کو منظم اور متحرک کرنے والے بسمل کی تحریریں آج بھی پڑھنے والوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ بیدار کر دیتی ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ رام پرساد بسمل کی قربانیوں کی داستان آنے والی نسلوں کو ہمیشہ “نیشن فرسٹ” یعنی “قوم سب سے پہلے” کے اصول پر چلنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔ ان کے مطابق بسمل کی زندگی اور جدوجہد نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔امت شاہ نے اپنے پیغام میں تاریخی “کاکوری ٹرین ایکشن” کا بھی خصوصی ذکر کیا، جس کے اہم منصوبہ ساز رام پرساد بسمل تھے۔ یہ واقعہ ہندوستانی تحریکِ آزادی کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا تھا۔ اس جرات مندانہ کارروائی نے نہ صرف آزادی کی تحریک کو نئی سمت دی بلکہ برطانوی حکومت کے اندر بھی خوف پیدا کر دیا تھا کہ ہندوستان کے نوجوان آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

رام پرساد بسمل کو ہندوستان کی انقلابی تاریخ کے عظیم ترین ہیروز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی شاعری، تحریریں اور قربانی آج بھی ملک کے نوجوانوں کو آزادی، خودداری اور وطن سے محبت کا پیغام دیتی ہیں۔ سیاسی اور سماجی حلقوں میں امت شاہ کے اس پیغام کو بسمل کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جس نے ایک بار پھر ملک کے عوام کو آزادی کے ان ہیروز کی یاد تازہ کرا دی ہے جنہوں نے وطن کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read