نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہےاور ان کی قربانی کو احترام کے ساتھ یاد کیا جس نے ’کاکوری ٹرین ایکشن‘ کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نئی توانائی دی اور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت!ان کی قربانی کا احترام کرتے ہیں جس نے ’کاکوری ٹرین ایکشن‘ کے ذریعے جدوجہد آزادی کو نئی توانائی دی اور برطانوی حکومت کی بنیادیں ہلا دیں۔
स्वाधीनता संग्राम को ‘काकोरी ट्रेन एक्शन’ के माध्यम से नई ऊर्जा देकर ब्रिटिश हुकूमत की नींव हिलाने वाले वाले पं. राम प्रसाद बिस्मिल जी, अशफाक उल्ला खां जी और रोशन सिंह जी के बलिदान दिवस पर उन्हें नमन करता हूँ।
देश के संसाधनों और मेहनतकश देशवासियों के श्रम से बनी वस्तुओं पर यहाँ… pic.twitter.com/VbWvmAKka5
— Amit Shah (@AmitShah) December 19, 2025
انہوں نے کہا کہ ان مجاہدین آزادی نے نہ صرف اس عزم کو پورا کیا کہ ملک کے وسائل اور اس کے محنتی لوگوں کے ذریعہ تیار کردہ سامان پر انہی لوگوں کا حق ہوسکتا ہے، بلکہ وہ دوسرے انقلابیوں کے لیے ہمت اور بہادری کی مثال بھی بن گئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


