Bharat Express

Palestine Mosque

بشنیل نے اس المناک واقعے کی ویڈیو کو ٹویچ پر لائیو اسٹریم کیا، لیکن بعد میں اسے ہٹا دیا گیا۔ فوٹیج میں مبینہ طور پر اسے اسرائیلی سفارت خانے کی طرف جاتے ہوئے اور خود پر لکوڈ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پولیس کی حفاظت میں درجنوں اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وہ الگ الگ گروپس میں داخل ہوئے اور مسجد کے صحنوں میں ادھر سے ادھر گشت کرنے لگے۔مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ کا  چکرتقریباً روزمرہ کا واقعہ بن گیا ہے۔

مصر،اردن، ترکیہ، ایران ،عراق اور عرب ممالک کے رہنماوں کی طرف سے تعزیتی بیانات کی بات کرنا فی الحال اپنے الفاظ اور وقت کے ساتھ زیادتی ہے چونکہ فی الحال ان تمام نام نہاد بغیر دانت کے شیروں کو گہری نیند میں سونے کیلئے مناسب وقت ملا ہے اس لئے انہیں جگانا یا ان کا ذکر کرنا غیرضروری معلوم پڑتا ہے۔

سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم سے حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ ترین کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سعودی الاخباریہ نیوز سائٹ کے مطابق، مملکت نے او آئی سی پر زور دیا کہ وہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی حفاظت پر پڑنے والے تناؤ کے اثرات سے نمٹے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے محمود عباس سے کہا کہ خلیجی ریاست فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ ہم نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی طرف سے جبر و ستم ہو رہا ہے، فلسطینیوں کا مسئلہ عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے، چاہتے ہیں فلسطینی عوام آزاد ریاست کے طور پر قائم ہو اور القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

محمود عباس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ یروشلم اور اس کے مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔ انہوں نے ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کی بھی درخواست کی جس میں مشرق وسطیٰ میں امن کے حصول سے متعلق تمام ممالک شرکت کریں گے۔