Amit Shah On I.N.D.I.A. Alliance: نتیش کمار وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں،تاہم پی ایم کی کُر سی خالی نہیں ہے،امت شاہ
مدھوبنی ضلع کے جھنجھار پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’’یہ اتحاد ایک خود غرض اتحاد ہے، لالو جی اپنے بیٹے کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں اور نتیش جی ہر بار کی طرح وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں۔‘‘ نتیش بابو، آپ کی دال نہیں گلنے والی ہے، وہاں وزیر اعظم کا عہدہ خالی نہیں ہے، نریندر مودی جی ایک بار پھر وہاں بیٹھنے والے ہیں۔
Congress Working Committee Meeting: کانگریس کی نئی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل، بھارت جوڑو یاترا سمیت دیگر موضوعات پر طے ہوگی حکمت عملی
کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ 16 ستمبر کو ہوگی اور پھر اگلے دن توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔ توسیعی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ورکنگ کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور دیگر کئی سینئر لیڈران شرکت کریں گے
INDIA alliance Coordination Committee meeting: اپوزیشن اتحاد کی رابطہ کمیٹی کی میٹنگ ختم، لئے گئے کئی اہم فیصلے،چند ٹی وی اینکرز کے بائیکاٹ کا بھی لیا فیصلہ
انڈیا اتحا د کی ریلی میں مہنگائی، بے روزگاری اور بی جے پی کی بدعنوانی کے مسائل کو زوروں سے اٹھایا جائے گا۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ انڈیا اتحاد کا کوئی لیڈر چند میڈیا گروپس کے اینکرز کے شوز میں شرکت نہیں کرے گا۔
Rahul Gandhi In Belgium: گاندھی اور گوڈسے کے نظریات کی جنگ ہے’ڈرکر’ انڈیا اور بھارت تنازعہ پر راہل گاندھی کا مرکزی حکومت پر نشانہ
وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ جب بھی انہوں نے یا ان کی پارٹی نے اڈانی مسئلہ یا سرمایہ داری کا مسئلہ اٹھایا ہے تو پی ایم مودی توجہ ہٹانے کی حکمت عملی کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا، "انڈیا کے نام پر اپوزیشن اتحاد نے حکومت میں خوف پیدا کر دیا ہے۔"
Pitch Set For NDA Vs INDIA :انڈیا بمقابلہ ایک ملک، ایک انتخاب کا حربہ
انڈیا اتحاد کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ پوار نے اتحاد کے پیچھے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے اور اس مخمصے کو ختم کر دیا ہے جس کا وہ پچھلے کچھ دنوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے سامنا کر رہے تھے۔ ایسے میں اتحاد میں شامل لیڈران بھی کسی بھی طرح پوار کو ناراض کرکے دوبارہ اسی مخمصے میں پڑنے کی صورتحال پیدا نہیں کرنا چاہیں گے
INDIA Alliance Meeting in Mumbai: نتیش کمار کا مودی حکومت پر زبانی حملہ، کہا- جو مرکز میں ہیں وہ ہاریں گے، ہندو مسلم اور وقت سے پہلے الیکشن پر بھی کہی یہ بات
اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کار نے کہا کہ کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتا ہے۔ اس لئے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔
INDIA Alliance Meeting Mumbai: ممبئی میں انڈیا اتحاد کی آج کی میٹنگ ختم،سیٹ تقسیم سے متعلق سرگرمیاں 30 ستمبر تک ہوسکتی ہیں مکمل
دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ اس ملک کے نوجوان روزگار چاہتے ہیں، لوگ مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔ لیکن مودی حکومت صرف ایک آدمی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہندوستان کا اتحاد ملک کے 140 کروڑ عوام کے لیے ہے، جو ملک کو ترقی کی طرف لے جائے گا۔
Lok Sabha Elections 2024: اپوزیشن کی جانب سے نتیش کمار ہونگے وزیر اعظم کے امید وار؟ ممبئی اجلاس سے قبل تیج پرتاپ یادو نے دیا جواب
یتج پرتاپ یادو نے کہا کہ اس میٹنگ میں بہت کچھ ہونے والا ہے اور یقینی طور پر اپوزیشن پارٹیاں جس طرح متحد ہوئی ہیں، انہیں پورے ملک میں عوام کی حمایت مل رہی ہے اور کہیں نہ کہیں وہ اس بار مودی حکومت کو بے دخل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے
Lok Sabha Election 2024: انڈیا اتحاد کی تیسری میٹنگ سے پہلے مایاوتی نے دیا بڑا جھٹکا، لوک سبھا الیکشن 2024 اکیلے لڑنے کا اعلان
مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ میڈیا پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا کہ بے وجہ کی بیان بازی سے میڈیا کو بچنا چاہئے۔ پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ دونوں ہی اتحاد سے بی ایس پی برابر کی دوری بنائے رکھے گی اور اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔
INDIA Alliance Meeting:’نریندر مودی کے گردن پر چڑھنے جا رہے ہیں’ بیٹے تیجسوی کے ساتھ ممبئی روانہ ہوئے لالو پرساد یادو
لالو پرساد یادو نے پٹنہ ہوائی اڈے پر وزیر اعظم پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی کے گلے پر چڑھنے کے لیے ممبئی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نریندر مودی کو جلد ہی اقتدار سے بے دخل کریں گے