Bharat Express

One Nation One Election

اڈیشہ کے سابق وزیر اور سینئر بی جے ڈی ایم ایل اے بدری نارائن پاترا نے کہا کہ پارٹی بیک وقت انتخابات کے بارے میں فکر مند نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی وقت ہو جائیں

ون نیشن، ون الیکشن پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن یہ ایک بہتر تجویز ہے۔ ملک میں مسلسل الیکشن ہوتے ہیں، آدھی محنت الیکشن میں جاتی ہے۔ بعض جگہوں پر جب انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے کام میں تاخیر ہوتی ہے

ون نیشن، ون الیکشن کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں چیئرمین کے علاوہ کن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، اس بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ممبران کے بارے میں معلومات سامنے آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں مودی حکومت 'ایک ملک ایک انتخاب' پر بل لا سکتی ہے۔ ون نیشن ،ون  الیکشن کا سیدھا مطلب ہے کہ ملک میں ہونے والے تمام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔ ملک میں ایک طویل عرصے سے 'ون نیشن ون الیکشن' کی بحث چل رہی ہے۔