Bharat Express

One Nation One Election bill

اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ 9 سال تک ملک کے وزیر اعظم رہنے کے بعد مودی جی کس معاملے پر ووٹ مانگ رہے ہیں؟ وہ ون نیشن ون الیکشن پر ووٹ مانگ رہے ہیں… ہمیں کیا ملے گا… ہمیں اس سے کیا لینا دینا ہے۔‘‘

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، جس میں 1.3 بلین سے زیادہ افراد ، ایک متنوع اور تکثیری معاشرہ ہے۔ ہندوستان کا جمہوری نظام وفاقیت کے اصول پر مبنی ہے، جو ریاستوں کو خود مختاری اور طاقت دیتا ہے کہ وہ اپنے معاملات خود سنبھال سکیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یونین آف انڈیا پر حملہ ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "ہندوستان کا مطلب ہے، ریاستوں کا اتحاد، ایک قوم ایک الیکشن کا نظریہ یونین اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ملک ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

ون نیشن، ون الیکشن کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں چیئرمین کے علاوہ کن لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، اس بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر ممبران کے بارے میں معلومات سامنے آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اس خصوصی اجلاس میں مودی حکومت 'ایک ملک ایک انتخاب' پر بل لا سکتی ہے۔ ون نیشن ،ون  الیکشن کا سیدھا مطلب ہے کہ ملک میں ہونے والے تمام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے۔ ملک میں ایک طویل عرصے سے 'ون نیشن ون الیکشن' کی بحث چل رہی ہے۔