One Nation One Election Bill: ایک ملک، ایک الیکشن کے لئے جے پی سی کی تشکیل، 39 اراکین پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کوکیا گیا شامل
ون نیشن، ون الیکشن کو راجیہ سبھا میں صوتی ووٹ سے منظوری مل گئی ہے۔ ساتھ ہی جے پی سی کمیٹی میں راجیہ سبھا کے 12 اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔ اب اس کمیٹی میں کل 39 اراکین ہوگئے ہیں۔
One nation One Election: اسدالدین اویسی نے ون نیشن ون الیکشن کو علاقائی پارٹیوں کو ختم کرنے والا بل بتایا،کہا-صرف ایک بڑے لیڈر کی انا کی تسکین کے لیے پیش کیا جارہا ہے
دوسری جانب شیوسینا (یو بی ٹی)، عام آدمی پارٹی، کانگریس اور سماج وادی پارٹی جیسی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بل کو فوری طور پر واپس لے۔ چونکہ ون نیشن ون الیکشن بل الیکشن کمیشن کو صدر کو مشورہ دینے کا غیر قانونی اختیار دیتا ہے۔
One Nation One Election Bill referred to JPC: جے پی سی کو بھیجا گیا ون نیشن ون الیکشن بل،دو بار ووٹنگ کے بعد لوک سبھا میں بل ہوا منظور
مرکزی وزیرقانون نے ضابطے کے مطابق اس بل کو جے پی سی میں بھیجنے کی سفارش کی جس کو لوک سبھا اسپیکر نے منظور کرتے ہوئے جے پی سی میں بھیجنے کا اعلان کردیا ،ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس بل سے متعلق جے پی سی کا پورا خاکہ جلد تیار کردیا جائے گا۔
ONOE Bill tabled in Lok Sabha: لوک سبھا میں ون نیشن ون الیکشن بل پیش، اپوزیشن نے بل کو ملک اور جمہوریت کیلئے بتایا خطرناک
ٹی ایم سی کے ایم پی کلیان بنرجی نے کہا کہ ون نیشن ون الیکشن بل آئین کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرتا ہے۔ آرٹیکل 82 اور ذیلی آرٹیکل 5 تمام اختیارات الیکشن کمیشن کو دے رہا ہے۔ آپ اس بھرم میں مت رہیے،قیامت تک کوئی ایک پارٹی مکمل طور پر حکومت نہیں کر سکتی۔
One Nation One Election: ون نیشن ون الیکشن بل آج لوک سبھا میں ہوگا پیش،اپوزیشن کرے گی احتجاج،جے پی سی میں بھیجنے کا مطالبہ تیز
اس بل کو 12 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ کابینہ نے دو مسودہ قانون کو منظوری دی تھی، جن میں سے ایک آئینی ترمیمی بل ہے جو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق ہے۔
One nation One Election Bill:ون نیشن ون الیکشن بل کل لوک سبھا میں کیا جاسکتا ہےپیش ! بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے جاری کیا وہپ
ون نیشن ون الیکشن بل کا مقصد اس کے نام سے ہی جھلکتا ہے۔ اس بل کے ذریعے حکومت چاہتی ہے کہ پورے ملک میں اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔
Modi Cabinet approves One Nation One Election Bill: ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل کو مودی کابینہ کی منظوری، جلد ہوسکتا ہے پارلیمنٹ میں پیش
’ایک ملک، ایک الیکشن‘ بل سے متعلق بڑی خبرسامنے آئی ہے۔ مرکزی کابینہ نے اسے منظوری دے دی ہے۔ آئندہ ہفتے اسے پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
One Nation One Election: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، ون نیشن-ون الیکشن کوکابینہ کی منظوری، سرمائی اجلاس میں پیش ہوگا بل
سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں بنی کمیٹی نے لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے مارچ میں کابینہ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔ بی جے پی نے اسے اپنے منشور میں بھی شامل کیا تھا۔
One Nation, One Election to be implemented in this government’s tenure: ون نیشن ون الیکشن کو موجودہ دور حکومت میں ہی نافذ کرے گی بی جے پی، مردم شماری کیلئے بھی تیاری شروع
اس سال مارچ میں سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پہلے قدم کے طور پر لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کی سفارش کی تھی جس کے بعد 100 دنوں کے اندر مقامی باڈی انتخابات کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔
Law commission report: آئین میں بڑی تبدیلی کا حکومتی منصوبہ آیا سامنے،ملک بھر میں احتجاج کا خدشہ
پہلے مرحلے میں ریاستی اسمبلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے، اس کے لیے اسمبلیوں کی مدت میں چند ماہ کی کمی کرنا ہو گی جیسے تین یا چھ ماہ۔ مزید برآں، اگر عدم اعتماد کی وجہ سے کوئی حکومت گر جاتی ہے یا ہنگ ہاؤس ہوتا ہے، تو کمیشن مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ "یونٹی گورنمنٹ" کے قیام کی سفارش کرے گا۔