One Nation, One Election:ون نیشن ون الیکشن بل پر ووٹنگ کے دوران بی جے پی کے 20 ممبران اسمبلی غیر حاضر، نوٹس بھیجنے کی تیاری
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جو لوگ وہاں موجود نہیں تھے انہوں نے پارٹی کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کی وجہ سے اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی تھی یا کسی اور وجہ سے۔
National Unity Day: ہمیشہ کے لے دفن ہوگیا آرٹیکل 370 ، اب ون نیشن اور ون الیکشن پرکام جاری :پی ایم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "گزشتہ 10 سال کا عرصہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کے لیے بے مثال کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ آج حکومت کے ہر کام اور ہر مشن میں قومی اتحاد کا عزم نظر آتا ہے۔"
One Nation-One Election : ون نیشن ون الیکشن پر کوند کمیٹی کی رپورٹ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو پیش،18ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے رپورٹ
رام ناتھ کووند کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے راشٹرپتی بھون میں آج صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔ یہ رپورٹ کل 18,626 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ رپورٹ 2 ستمبر 2023 کو ماہرین کے ساتھ اس کی تشکیل اور 191 دن کی تحقیق کے بعد پیش کی گئی ہے۔
Law commission report: آئین میں بڑی تبدیلی کا حکومتی منصوبہ آیا سامنے،ملک بھر میں احتجاج کا خدشہ
پہلے مرحلے میں ریاستی اسمبلیوں سے نمٹا جا سکتا ہے، اس کے لیے اسمبلیوں کی مدت میں چند ماہ کی کمی کرنا ہو گی جیسے تین یا چھ ماہ۔ مزید برآں، اگر عدم اعتماد کی وجہ سے کوئی حکومت گر جاتی ہے یا ہنگ ہاؤس ہوتا ہے، تو کمیشن مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ "یونٹی گورنمنٹ" کے قیام کی سفارش کرے گا۔
‘One Nation, One Election’ Report Expected in March: ‘ایک قوم، ایک انتخاب’ رپورٹ مارچ میں متوقع: امت شاہ نے جی بی ایس 2024 میں اعلان کیا
امیت شاہ نے کہا، "میں امید کرتا ہوں کہ 'ایک قوم، ایک انتخاب' کمیٹی کی رپورٹ مارچ کے آغاز تک سامنے آجائے گی۔ یہ آخر میں لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ 'ایک قوم، ایک انتخاب' چاہتے ہیں،" امت شاہ نے کہا۔
One Nation One Income Tax: انکم ٹیکس کے نئے نظام کو نافذ ہوئے تین سال ہوچکے ہیں، تو کیا ون نیشن ون انکم ٹیکس لاگو ہوگا؟ وزیر خزانہ سیتا رمن نے دیایہ جواب
وزیر خزانہ سیتا رمن نے اس سوال کا کوئی سیدھا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ اگر بالواسطہ ٹیکس کے لیے بھی ون نیشن ون ٹیکس لاگو کیا جا سکتا ہے تو ڈائریکٹ ٹیکس کے لیے کیوں نہیں؟