Policy Implementation: وزیراعظم نریندر مودی کی مرکزی سکریٹریوں کو عوامی فلاحی اسکیموں کے عملی اثرات پر توجہ دینے کی ہدایت، محکمہ جاتی رکاوٹیں ختم کرنے پر زور
اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے ان دونوں موضوعات کے حوالے سے اپنی وزارتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں، شعبہ جاتی چیلنجوں اور حکمرانی و عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔
PM Mann ki Baat: ’’جون میں حاصل ہونے والی کامیابیاں ہر ہندوستانی کے لیے خوشی کا باعث‘‘ من کی بات پروگرام میں وزیراعظم مودی کا دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار
اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سال 2026 کا نصف اختتام کی جانب ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک نے مختلف شعبوں میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن کا ذکر مسلسل ’من کی بات‘ میں کیا جاتا رہا ہے۔
India’s Future: بھارت ایک ابھرتی ہوئی اور قابلِ اعتماد طاقت، آج کے فیصلے آئندہ ایک ہزار برس کا مستقبل طے کریں گے: وزیراعظم مودی
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک تیزی سے ترقی کرتی ہوئی، معتبر اور قابلِ اعتماد عالمی طاقت بن چکا ہے۔ انہوں نے حالیہ جی-7 سربراہ اجلاس کے اپنے دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام رہنما بخوبی جانتے ہیں کہ آج کے بھارت کے لیے ’’نیشن فرسٹ‘‘ ہی سب سے بڑا اصول ہے۔
Affordable Healthcare: ’’پچھلے 12 برس میں سستی اور معیاری صحت خدمات کا دائرہ ہوا وسیع‘‘ وزیراعظم مودی نے آیوشمان بھارت اور جن اوشدھی کی کامیابیوں کو کیا اجاگر
وزیر اعظم نے گزشتہ روز نوجوانوں کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا اور اٹل انوویشن مشن جیسی اسکیموں نے نوجوانوں کو اختراع اور صنعت کاری کے میدان میں نئی توانائی فراہم کی ہے۔
Union Cabinet Meeting: مرکزی کابینہ کی وزیراعظم نریندر مودی کو تاریخی سنگ میل پر مبارکباد، کہا-’’25 کروڑ سے زائد افراد غربت سے باہر آئے‘‘
کابینہ کی قرارداد میں مودی کو ملک کا طویل ترین عرصے تک خدمات انجام دینے والا منتخب وزیر اعظم قرار دیا گیا۔ قرارداد میں فلاحی منصوبوں، معاشی ترقی اور اصلاحات کو بھی سراہا گیا ہے۔
Modi government 12 years: مودی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر وزیرداخلہ امت شاہ کا دعویٰ، کہا-’’غریبوں کی فلاح اور ترقی نے ساتھ ساتھ کی پیش رفت‘‘
نریندر مودی نے 9 جون 2024 کو مسلسل تیسری مرتبہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ حکومت کے مطابق وہ اپنے دورِ اقتدار کے 4,398 دن مکمل کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو کے طویل ترین مدت تک وزیراعظم رہنے کے ریکارڈ کو بھی عبور کر چکے ہیں۔
India’s Rising Startup Culture: ملک میں خود روزگار اور کاروباری کلچر فروغ پا رہا ہے، بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا کہ اس تبدیلی میں خواتین کا کردار بھی مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ملک کی نوجوان نسل عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنی پہچان بنا رہی ہے اور یہی جذبہ عوامی خدمات میں بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایسے نوجوانوں کی محنت سے ترقی یافتہ بنے گا، جو اپنے کام کو قوم اور عوام کی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
Manuscript Preservation: گزشتہ حکومتوں نے نایاب مخطوطات کو نظر انداز کیا، ہم ان غلطیوں کی اصلاح کر رہے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ’’گیان بھارت مشن‘‘ شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مخطوطات کو ڈیجیٹل شکل دی جا رہی ہے اور سائنسی طریقوں سے محفوظ کیا جا رہا ہے۔
Anupriya Patel shares her vision: ’’سماجی انصاف کی لڑائی ابھی طویل ہے…‘‘ بھارت ایکسپریس کانکلیو میں انوپریا پٹیل نے پیش کیا ’نئے بھارت‘ کا ویژن
انوپریا پٹیل نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں مودی کی قیادت والی حکومت میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
PM Modi unveils development projects in Rajasthan: وزیراعظم مودی نے راجستھان کے بانسواڑہ میں 1.22 لاکھ کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، ایٹمی توانائی، گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی شروعات
وزیراعظم مودی اور راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے بانسواڑہ میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔





