Bharat Express DD Free Dish

NEET Paper Leak News

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے پریس کانفرنس میں کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے بتایا کہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے طلبہ کو اپنی سہولت کے مطابق امتحانی شہر منتخب کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا، جبکہ ایڈمٹ کارڈ 14 جون تک جاری کر دیے جائیں گے۔

سی بی آئی نے پیپرلیک معاملے میں تین ملزمین کوجے پور، ایک کوناسک سے اورایک کو گرو گرام سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگرمشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

جانچ ایجنسیوں کے مطابق دونوں بھائیوں نے تقریباً 30 لاکھ روپے میں یہ پرچہ راجستھان کے سیکر ضلع کے رہنے والے راکیش منڈواریا سے خریدا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ابتدا میں انہوں نے یہ پرچہ اپنے خاندان کے کچھ بچوں کو امتحان میں کامیاب کرانے کے مقصد سے حاصل کیا تھا، لیکن بعد میں مالی فائدہ اٹھانے کے لیے اسے دوسرے امیدواروں تک بھی پہنچایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سی بی آئی نے پونے پولیس کی کرائم برانچ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدھ کی صبح پونے کے ببوے واڑی علاقے سے منیشا واگھمارے نامی خاتون کو حراست میں لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں تیسری مشتبہ ملزمہ ہے، جس کے روابط ملک بھر میں پھیلے ایک منظم نیٹ ورک سے جوڑے جا رہے ہیں۔

ری ایگزام کی صورت میں NTA پرانے ایڈمٹ کارڈز کو منسوخ قرار دیتی ہے۔ چونکہ امتحان کی نئی تاریخ، نیا وقت اور ممکنہ طور پر نئے امتحانی مراکز مقرر کیے جائیں گے، اس لیے ہر امیدوار کو نیا ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ماہرین کے مطابق پرانا ایڈمٹ کارڈ اب کسی کام کا نہیں رہے گا،

امتحان کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کو شفاف اور منصفانہ ماحول میں امتحان دینے کا موقع مل سکے۔ اس سلسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ امتحان کے لیے طلبہ کو کسی نئے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی ان سے کوئی اضافی فیس وصول کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ NEET کیس کے دھاگے بہار، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور گجرات سے جڑے پائے گئے ہیں۔ کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ای او یو ٹیم کی رپورٹ کے بعد مرکزی حکومت نے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے، جس پر کارروائی جاری ہے۔

نیٹ پیپرلیک سے متعلق ملک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہورہا ہے۔ نیٹ کاؤنسلنگ کی شروعات 4 جولائی سے ہونے والی ہے، جس کے بعد داخلے ہوں گے۔