Bharat Express

NEET Exam Controversy

کانگریس کے سابق صدراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیپرلیک کے معاملے پروزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پیپرلیک نہیں روک پا رہے ہیں اورطلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکیا جا رہا ہے۔

پیپرلیک پر مرکزی وزارت تعلیم ایکشن موڈ میں ہے۔ آج وزارت کی طرف سے واضح الفاظ میں کہا گیا کہ یہ میٹر سی بی آئی کو سونپا گیا ہے۔ جب تک سی بی آئی کی طرف سے رپورٹ نہیں آجاتی، تب تک اس بارے میں کچھ نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا۔ طلبا کا مفاد سب سے اہم ہے۔

 سپریم کورٹ میں جسٹس وکرم ناتھ اور ایس وی این بھٹی کی تعطیلاتی بینچ نے این ٹی اے کی طرف سے داخل الگ الگ عرضیوں پر بھی متعلقہ فریق سے جواب مانگا، جس میں کچھ زیرالتوا عرضیوں کو ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سید تنویر احمد نے کہا، "مرکزی تعلیمی بورڈ مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت لاکھوں طلباء کے لیے مرکزی امتحانات کے بجائے ریاستی حکومتوں کے ذریعے ڈی سینٹرلائزڈ امتحانات کے انعقاد پر غور کرے۔

سپریم کورٹ پہلے ہی یہ بات واضح کرچکا ہے کہ نیٹ امتحان کوپوری طرح سے منسوخ کیا جائے گا۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا مناسب نہیں ہوگا۔