Bharat Express

NCP Crisis

مہاراشٹرمیں شرد پواراوراجیت پوارگروپ کے ایک ہونے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ اس درمیان سنجے راؤت نے حیران کرنے والا دعویٰ کیا ہے۔

بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران اجیت پوار کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل سے کہا کہ پارٹی کو ایک حلف نامہ دینا چاہئے کہ وہ اپنے ارکان کو شرد پوار کی تصویر استعمال کرنے سے روکے گی۔ بنچ نے اجیت پوار گروپ سے کہا کہ اب جب کہ آپ دو الگ الگ پارٹیاں  ہیں،اس لئے صرف اپنی شناخت کے ساتھ جائیں۔

اجیت پوارنے اپنا نام لئے بغیرکہا کہ اگرمیں سینئر لیڈر کے گھرپیدا ہوا ہوتا تو میں فطری طورپرپارٹی کا صدربن جاتا، بلکہ پارٹی میرے کنٹرول میں آجاتی، لیکن میں بھی آپ کے بھائی کے گھرہی پیدا ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ یوم تقسیم منانے کا فیصلہ غلط تھا۔ بی جے پی لوگوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے

این سی پی کے دو گروپوں میں تقسیم ہونے کے بعد اجیت پوار اور شرد پوار کی خفیہ میٹنگ پر سپریا سولے نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اجیت پوار نے ایکناتھ شندے کی قیادت والی مہاراشٹر حکومت میں نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ جب کہ این سی پی کے آٹھ دیگر ایم ایل ایز نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ اس کے بعد اجیت پوار کےخیمہ  نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر این سی پی کے نام اور نشان کا دعویٰ کیا

ناگالینڈ کے ریاستی صدر وینتھونگ اوڈیو نے کہا کہ ریاست کے تمام ساتوں این سی پی ایم ایل ایز نے مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار کے گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے خط لکھا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ان ساتوں ایم ایل اے نے مارچ 2023 میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد این ڈی پی پی-بی جے پی اتحاد کی حمایت کی تھی۔