Bharat Express DD Free Dish

National Security

امت شاہ نے آسام میں غیر قانونی تجاوزات کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی دیہات پر قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تجاوزات روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کی قیادت میں غیر قانونی زمینوں کو خالی کرانے کی مہم جاری ہے اور دراندازوں کی مرحلہ وار نشاندہی کرکے انہیں بے دخل کیا جائے گا۔

یہ خصوصی رن وے ہنگامی حالات میں قومی شاہراہ کے ایک مخصوص حصے کو متبادل رن وے کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں لڑاکا طیارے، ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور ہیلی کاپٹرز کی ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن ہوگی۔ یہ سہولت شمال مشرقی بھارت میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح 14 فروری کو وزیراعظم کریں گے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ’’دہشت گردی کے خلاف ہمارا پیغام بالکل واضح ہے نہ کوئی دوہرا معیار اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ۔ ہم امن کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی مہمان نوازی اور گرمجوش استقبال پر شکریہ ادا کیا اور انہیں بھارت کے دورے کی دعوت بھی دی۔

مرکزی حکومت نے سماجی کارکن سونم وانگچک کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں سخت موقف اختیار کیا ہے۔ لداخ تشدد معاملے میں سونم وانگچک کی گرفتاری کے خلاف دائر عرضی پر سماعت کے دوران مرکز نے کہا کہ وانگچک کے بیانات اور سرگرمیاں ملک کی یکجہتی کے لیے نقصان دہ ہیں۔

امبالہ ایئر بیس پر صدر مرمو نے اسی رافیل میں پرواز کی جس نے ’’آپریشن سندور‘‘ میں حصہ لیا تھا، 30 منٹ میں 200 کلومیٹر کا فاصلہ، 15 ہزار فٹ بلندی اور 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کی پرواز۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر یہ بھی دوہرایا کہ مرکزی حکومت نکسل ازم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم 31 مارچ 2026 تک نکسل ازم کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔‘‘

وزیردفاع نے کہا کہ دنیا کے چند ہی ممالک ان معدنیات کو صاف کر کے اعلیٰ درجے کی مصنوعات تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور جب بھارت یہ صلاحیت حاصل کر لے گا تو وہ ’’حقیقی طاقت‘‘ بن جائے گا۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے این ایس جی کے 41ویں یوم تاسیس پر ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی سلامتی محفوظ ہاتھوں میں ہے۔‘‘ اب ایودھیا میں نیا مرکز قائم ہونے کے بعد این ایس جی کے کمانڈوز 24 گھنٹے 365 دن ملک کے مختلف خطوں میں تعینات رہیں گے جس سے ہنگامی صورت حال کا فوری سامنا کیا جا سکے گا۔

ہم اب نہ صرف ساحلی علاقوں کے تحفظ کے لیے بلکہ بحرِ ہند کے انتہائی دور دراز حصوں میں بھی کام کرنے کے قابل ہیں، وشاکھاپٹنم میں جدید اسٹیلتھ فریگیٹس آئی این ایس اُدے گری اور آئی این ایس ہِم گری کی کمیشننگ تقریب سے وزیردفاع کا خطاب۔

مودی نے گجرات کو ’’دو موہن‘‘ — سدرشن چکر دھاری موہن (شری کرشن) اور چرکھا دھاری موہن (مہاتما گاندھی) — کی سرزمین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان دونوں کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ ’’سدرشن چکر دھاری موہن نے ہمیں ملک و سماج کی حفاظت کا سبق دیا، جبکہ چرکھا دھاری موہن نے خود انحصاری کے ذریعے خوشحالی کا راستہ دکھایا۔‘‘