مدارس میں نہیں مل رہی ہے تعلیم، بند کی جائے فنڈنگ، این سی پی سی آر نے حکومت سے کی سفارش
این سی پی سی آرنے یہ بھی سفارش کی ہے کہ سبھی غیرمسلم بچوں کو مدارس سے نکال کر اسکولوں میں داخل کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم طبقے کے بچے جو مدارس میں پڑھ رہے ہیں، وہ منظورشدہ ہوں یا غیرمنظور شدہ ، ان کا داخلہ باضابطہ اسکولوں میں کرایا جائے۔
NCPCRنے مدارس میں ملنے والی تعلیم کی سپریم کورٹ میں کی مخالفت، دارالعلوم دیو بندکی ویب سائٹ سے متعلق کہی یہ بڑی بات
سپریم کورٹ میں داخل دلیلوں میں کمیشن نے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پرموجود کئی مواد کو قابل اعتراض بتایا ہے۔ این سی پی سی آرکا دعویٰ ہے کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے متعلق فتویٰ دیا گیا ہے، جونہ صرف خوفناک ہے بلکہ پاکسوایکٹ کے التزام کی خلاف ورزی ہے۔