Bharat Express

Narendra Modi

وزیر اعظم نریندر مودی کا پاپوا نیو گنی کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں ہندوستانی باشندوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ترنگا لہرانے والے سیکڑوں لوگ پی ایم مودی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ’’ہر ہر مودی،‘‘ گھر گھر مودی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔

دونوں وزرائے اعظم کے درمیان بات چیت میں متعدد شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے، آب و ہوا کی کارروائی کے ساتھ ساتھ عوام سے عوام کے تعلقات کو فروغ دینے سمیت متعدد امور کا احاطہ کیا گیا۔ بات چیت میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت، صلاحیت کی تعمیر اور مہارت کی ترقی اور آئی ٹی کے شعبوں میں شراکت داری کو مضبوط بنانے کا احاطہ کیا گیا۔

دورہ سے قبل ہندوستان اور امریکہ کے اعلیٰ افسران کے درمیان جیٹ انجنوں کی خریداری، طویل فاصلے تک لڑائی کرنے والی توپ سمت متعدد امکانات پر تبادلہ خیال کیا

جاپان کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جی سیون چوٹی کانفرنس میں شرکت سےجی سیون اورجی 20عمل کے درمیان ہم آہنگی پیدا ہوگی، خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے یہ موقع اہم ہوگا۔

نریندر مودی نے جاپانی اخبار یومیوری شمبن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اہم عالمی مسائل کو حل کرنے میں جی سیون اور جی 20کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پی ایم مودی نے ترقی پذیر اور ابھرتے ہوئے ممالک سمیت "گلوبل ساؤتھ" کے چیلنجوں کو حل کرنے میں بین الاقوامی برادری کی قیادت کرنے کے اپنے عزم پر زور دیا ہے۔

وکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ہندوستان قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم کی بحالی میں حصہ لے گا

2014 کے بعد کل 231 نوادرات واپس لائے گئے جن کی تعداد اب بڑھ کر 244 ہو گئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اس طرح کے مزید نوادرات لانے کا عمل تیزی سے جاری ہے

امریکی صدر جو بائیڈن اور گروپ میں ان کے تین شراکت داروں نے چین کا نام لے کر ذکر نہیں کیا لیکن کمیونسٹ سپر پاور کا نام واضح طور پر لیا اورانڈو پیسیفک سمندری ڈومین میں امن اور استحکام کا مطالبہ کیا۔

وہیں وزارت خارجہ کی جانب سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدر یون سک یول کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر سمندری تنازعات کے پرامن حل کو فروغ دیتے ہوئے اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔