Bharat Express

Narendra Modi

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جیسے ہی بی جے پی کی حکومت بنے گی وہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں سے ریزرویشن چھین لیں گے۔ جب کہ بی جے پی ریزرویشن چھیننے کی بات کر رہی ہے، توہم ریزرویشن کی 50فیصد کی حد کو ہٹا کر اس میں اضافہ کرنے کی گارنٹی دیتے ہیں۔

راجمندری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس الیکشن میں ایک طرف کانگریس پارٹی ہے اور دوسری طرف وائی ایس آر کانگریس ہے۔

انہوں نے اپوزیشن پر شدید حملہ کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، وہ کرتی ہے۔یہاں حکومت بننے کے بعد ہم اپنے تمام اعلانات کو پوری طاقت سے نافذ کریں گے۔

وزیر اعظم نے اکھلیش یادو کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “سماج وادی پارٹی کو خاندان سے باہر کوئی یادو نہیں ملا اور ہم نے موہن یادو کو وزیراعلیٰ بنایا،

اقبال انصاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ “وزیراعظم خوش قسمت ہیں کہ ان کا انتخاب بھگوان رام کے شہر ایودھیا سے شروع ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم کے روڈ شو کے دوران دونوں طرف ہجوم جمع تھا۔ لوگ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ ہجوم اس لمحے کو اپنے موبائل میں محفوظ کرنے کے لیے بے چین تھا۔

وزیر اعظم مودی اپنی انتخابی تقریروں میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو 'شہزادہ' کہتے رہے ہیں۔ 3 مئی کو پی ایم نے راہل گاندھی پر امیٹھی سے الیکشن نہ لڑنے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا، میں نے آپ کو پہلے بتایا تھا کہ وائناڈ میں شکست کے خوف سے شہزادہ اپنے لیے ایک اور محفوظ نشست کی تلاش شروع کر دے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پریشان اور مایوس کانگریس کو وزیراعظم مودی کے آنسو اچھے لگتے ہیں۔ غریبی نہیں دیکھنے والے میرے آنسو کو نہیں سمجھ سکتے۔ میں غریب کی زندگی جی کرآیا ہوں۔ مودی موج نہیں مشن کے لئے آیا ہے۔

بردھمان-درگاپور اور کرشنا نگر لوک سبھا حلقوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ درج فہرست ذاتوں، دلتوں اور او بی سی کا ریزرویشن چھین لے گی اور اسے اپنے 'جہادی ووٹ بینک' میں دے دے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا- میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ شہزادے (راہل گاندھی) وائناڈ میں ہارنے والے ہیں اور ہار کے خوف سے، جیسے ہی وائناڈ میں ووٹنگ ختم ہوگی، وہ دوسری سیٹ کی تلاش شروع کر دیں گے