Ganga Water is Rising Rapidly: بہار میں گنگا کا پانی سیلابی سطح سے تجاوز کرنے کا خدشہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے جاری کیا الرٹ
پانی کی سطح بڑھنے یا سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ اور امدادی ٹیموں کی ہدایات پر فوری عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Bihar Crime: بہار کے نالندہ میں سنسنی خیز واردات، ایک کمرے سے ملیں ماں بیٹی کی لاشیں، پولیس کی حراست میں شوہر
افسوسناک واقعہ خداگنج تھانہ علاقہ کے جیٹھؤنا گاؤں میں پیش آیا، جہاں منگل کی دیر رات ایک گھر کے کمرے سے خاتون اور اس کی بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیا۔
Nalanda Temple Stampede 2026: نالندہ بھگدڑ پر وزیر اعظم مودی کا اظہار افسوس، وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا لواحقین کو 6-6 لاکھ معاوضے کا اعلان
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر متوفی کے اہل خانہ کو 6 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیے جائیں گے۔ اس میں چار لاکھ روپے آفات انتظامیہ محکمہ اور دو لاکھ روپے وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔
Nalanda Stampede: نالندہ کے شیتلا مندر میں بھاری بھیڑ کے سبب مچی بھگدڑ، 8 افراد کی گئی جان، قریب ایک درجن زخمی
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے بھیڑ کنٹرول کے لیے کوئی مؤثر انتظام نہیں کیا تھا۔ ہر منگل یہاں یاتریوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ضلع کے دیگر سینئر اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کی گئی۔
Cold Day Conditions in Bhagalpur: بہار کے کئی اضلاع میں شدید سردی کا دن، بھاگلپور کے سبور میں درجۂ حرارت 4 ڈگری سیلسیس
سب سے کم کم از کم حدِ نگاہ (ویژبیلٹی) بھاگلپور میں 30 میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمۂ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں تین ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہونے کا امکان ہے، اس کے بعد زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں چار ڈگری سیلسیس کی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Bihar Politics: پرشانت کشور کو نہیں جانے دیا گیا وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی گاؤں، انتظامیہ نے کہا-پہلے سے نہیں لی تھی اجازت
جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور کو اتوار کے روز انتظامیہ نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
Bihar Crime News: موبائل گیمز اور جوئے کی لت نے بنا دیا بیٹے کو ماں باپ کا قاتل، بہار کے اس ضلع کی سنسنی خیز واردات
ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس کو تفتیش کے دوران کچھ شواہد ملے اور پھر ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی۔ بیان اور تکنیکی شواہد کی بنیاد پر پولیس کے شک کی تصدیق ہو گئی۔ تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔
Four cyber fraudsters arrested in Nalanda: بہار کے نالندہ ضلع میں چار سائبر ٹھگ گرفتار، لاکھوں روپے اور زیورات برآمد
ایس پی کے مطابق ملزمان کے گھروں کی تلاشی کے دوران نقدی، زیورات، جرائم میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور سائبر کرائمز سے حاصل کی گئی دیگر اشیاء برآمد کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ فراڈ کی رقم سے زیورات اور دیگر اشیاء خریدی گئیں۔ ان لوگوں کا نیٹ ورک کئی ریاستوں میں پھیلا ہوا تھا۔
Asian Women’s Hockey Champions Trophy 2024: راجگیر میں ایشین ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہندوستان تیار، ملیشیا کے ساتھ ہوگا پہلا مقابلہ
ٹیم کے کوچ ہریندر سنگھ نے بہار حکومت کی طرف سے ہاکی کے لیے عالمی معیار کے اسٹیڈیم کی تعمیر کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ میں بہار حکومت، ہاکی انڈیا اور پوری ٹیم انڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس عظیم الشان ایونٹ کو ممکن بنایا۔
Bihar Lightning Strike Death: بہار کے نالندہ میں آسمانی بجلی نے مچائی تباہی، چار سالہ بچی سمیت تین افراد کی موت، ایک شخص جھلسا
محکمہ موسمیات کے مطابق بہار میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ بعض مقامات پر ہلکی بارش اور دیگر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ لوگوں سے محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔





