Bharat Express DD Free Dish

Mumbai

8 سے 11 ستمبر تک منعقد ہونے والا یہ پروگرام ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مالیاتی شمولیت میں ان کے کردار پر مرکوز رہے گا۔ 2020 میں شروع ہونے کے بعد سے گلوبل فن ٹیک فیسٹ عالمی مالیاتی اختراع اور ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر بحث کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے نشیبی ڈیلٹا علاقوں اور ہندوستان کے کولکاتا و ممبئی، جبکہ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ جیسے شہروں میں اس بحران کا سب سے بڑا اثر لوگوں کی نقل مکانی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں 1.4 کروڑ سے زائد افراد کے گھروں کے مستقل طور پر پانی میں ڈوب جانے کا خطرہ ہے۔ تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ صورتحال کس مخصوص مدت میں پیدا ہو سکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نشر ہونے والے اپنے مقبول ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 137ویں ایپی سوڈ میں ایک ایسے اختراعی خیال کی کہانی عوام کے سامنے رکھی، جس نے ہندوستان کی تاریخ کو پڑھنے اور سمجھنے کے انداز کو آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ممبئی کے رہنے والے کرشنا شیشادری کی اس منفرد کاوش کی بھرپور تعریف کی۔

خاندان کے مطابق منگل کی رات تقریباً 10:30 بجے ابھیشیک سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ اس وقت اس نے بتایا تھا کہ وہ ایک ہوٹل میں ٹھہرا ہوا ہے اور اگلی صبح تقریباً ساڑھے 5 بجے مانسروور یاترا کے لیے روانہ ہونے والا ہے۔ اس کے بعد سے ابھیشیک سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے نے ممبئی میں منعقدہ ’کجری مہوتسو 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے غازی پور سے ممبئی تک اپنے ابتدائی جدوجہد کے ایام، زندگی کے فلسفے اور طبی شعبے میں ریزرویشن کے نظام پر بے باک خیالات کا اظہار کیا۔

ممبئی میں منعقدہ ’کجری مہوتسو 2026‘ کے دوران بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے اور پدم شری مالنی اوستھی نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ دونوں شخصیات نے ساون کی اہمیت، لوک ثقافت اور اپنی مٹی سے جڑے رہنے کے احساس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

چینی کی قیمت بڑھنے کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پٹرول میں ایتھنول ملانے کے لیے چینی کو ایتھنول کی پیداوار کی جانب موڑنے سے بازار میں چینی کی دستیابی کم ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ تاہم وزارت خوراک و امور صارفین نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں اس دعوے کو مسترد کردیا۔حکومت کا کہنا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا تعلق ایتھنول سے نہیں بلکہ کم گھریلو پیداوار،

بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے ممبئی میں منعقد ہونے والے ’کجری مہوتسو 2026‘ میں شرکت کریں گے۔ وہ 22 اگست کو شام 6 بجے دیپ روشن کرکے پروگرام سے خطاب کریں گے۔

سینٹرل ریلوے کے مطابق، قریب ہی جاری کام کے دوران استعمال کی جانے والی ایک کرین کرلا اور ٹرومبے کے درمیان موجود اوور ہیڈ الیکٹرک لائن پر گر گئی۔ تاہم اس حادثے سے ریلوے ٹریفک پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا، کیونکہ یہ سنگل ریلوے لائن ہے اور اس کا استعمال صرف مال گاڑیوں کے لیے کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کی تعلیمی قابلیت انتہائی کم تھی اور وہ مبینہ طور پر صرف ساتویں جماعت تک پڑھا ہوا تھا۔ اس کے باوجود وہ کلینک چلا کر لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کلینک کو سیل کر دیا۔