Bharat Express

Mufti Salman Azhari

عدالت نے مفتی  سلمان اظہری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گجرات حکومت کی طرف سے پیش کئے گئے تمام دلائل کو مسترد کرتے ہوئے  عدالت نے انہیں فوری راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبئی میں مقیم مولانا مفتی سلمان ازہری نے گجرات کے جوناگڑھ سے پہلے کچھ اور اراولی اضلاع میں پروگرام منعقد کیے تھے۔ منتظمین نے پولیس سے یہ کہتے ہوئے پروگرام کی اجازت طلب کی تھی کہ مولانا ازہری لوگوں کو مذہب اور منشیات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

سنی مسلمانوں کے لیے دنیا میں اسلامی تعلیم کا سب سے بڑا مرکز سعودی عرب نہیں بلکہ مصر کا جامعہ ازہر ہے۔ جامعہ ازہر سے تعلیم حاصل کرنے والے اپنے نام سے ازہری استعمال کرتے ہیں۔ جامعہ ازہر 1000 سال پرانی یونیورسٹی ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گجرات کی جوناگڑھ پولیس نے ہفتے کے روز اس سلسلے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا جب مبینہ طور پر مفتی سلمان ازہری کی طرف سے دی گئی اشتعال انگیز تقریر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔