Bharat Express DD Free Dish

Monsoon Session

انجینئر رشید اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بطور ملزم عدالتی حراست میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے سوال پوچھتے پوچھتے ملک سے سوال پوچھنے لگے۔ ان کے اس بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ راجناتھ سنگھ جی بہت سینئر لیڈر ہیں اور ہمیں امید تھی کہ کم از کم وہ کچھ مدعوں پر جواب دیں گے، لیکن، ایک بھی مدعے پر بات نہیں ہوئی۔

اجلاس کے دوسرے دن کے آغاز پر اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ کے باہر مشترکہ احتجاج کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بہار میں انتخابات سے قبل SIR مہم کو ’متعصبانہ اور غلط‘ انداز میں چلانے کا الزام لگایا۔ اس احتجاج میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو جیسے بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ وہ تختیاں اور پوسٹر لہرا رہے تھے جس میں انتخابی ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس میٹنگ ان اہم مسائل پر تبادلۂ خیال کیا جو وہ اجلاس کے دوران اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے متنازعہ تبصرے وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے بار بار کہا گیا کہ مکمل ریاست کی بہالی کیلئے چار اقدامات کرنے ہوتے ہیں ،تنظیم نو، حدبندی،الیکشن اور پھر ریاستی درجہ۔ تین ہوچکے ہیں ، چونکہ حدبندی ہوچکی ہے،الیکشن ہوچکا ہے، حکومت بن چکی ہے ،اس لئے  اب ریاست کا درجہ دیا جانا چاہیے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست تک چلے گا۔ جو پہلے سے طے وقت سے ایک ہفتے زیادہ ہے۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا۔ مگر، اسے ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔

یہ اجلاس سیاسی طور پر اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اپوزیشن کی جانب سے کئی قومی اور بین الاقوامی امور پر شدید بحث ومباحثے کی توقع ہے جن میں آپریشن سندور، مہنگائی، روزگار اور مرکز کی پالیسیاں شامل ہیں۔

مرکزی پارلیمانی امورکے وزیرکرن رجیجونے بدھ کواعلان کیا کہ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے شروع ہوگا اور12 اگست تک جاری رہے گا۔ ان 23 دنوں میں پاکستان سے لے کرآپریشن سندھ، قومی سلامتی، معیشت اورکئی بلوں پربحث متوقع ہے۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ’’میرے خیال میں اپوزیشن کو پہلے یہ طے کرنا چاہیے کہ وہ آخر وزیراعظم مودی سے سننا کیا چاہتے ہیں؟

ماہرین صحت کے مطابق اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال یا زیادہ تناؤ مائکرو بایوم کو خراب کرنے کا سبب بنتا ہے یا جسے ’لیکی گٹ‘ کہا جاتا ہے۔ اپنے مائیکرو بایوم کو مضبوط کرنے کے لیے، گرم کھانا کھانا چاہیے اور اجوائن-زیرہ، سونف ملا کر نیم گرم پانی پینا چاہیے۔