Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

وزیر اعظم مودی نے بھارت کو عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا بڑا مرکز بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ایک ایسا منفرد اے آئی ماڈل دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے جو ’’میڈ اِن انڈیا، میڈ فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن کی عکاسی کرے۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعرات کی صبح لوک کلیان مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر بھارتی اے آئی اسٹارٹ اپس کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران کہی۔

ترپورہ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا آج اپنی سالگرہ منا رہے ہیں، جس کے موقع پر وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور ملک کی متعدد اہم سیاسی شخصیات نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ قائدین نے ڈاکٹر ساہا کی قیادت میں ترپورہ میں ہونے والی ترقی، انتظامی استحکام اور عوامی بہبود کے اقدامات کی کھل کر تعریف کی اور ریاست کی بدلتی تصویر کو قابل ستائش قرار دیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے تحت اتر پردیش کی ووٹر لسٹ کا ڈرافٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مطابق ریاست میں اہل ووٹروں کی مجموعی تعداد 12.55 کروڑ سے زائد ہے، تاہم اس عمل کے دوران تقریباً 2.89 کروڑ نام لسٹ سے کاٹے گئے ہیں۔

پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور مبینہ مظالم پر اب بھارت میں آوازیں تیز ہونے لگی ہیں۔ کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے مودی حکومت سے اس معاملے میں سخت اور فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے پیر کو کہا کہ بھارت آنے والے برسوں میں پورے الیکٹرانکس ایکو سسٹم میں ایک بڑے عالمی کھلاڑی کے طور پر ابھرے گا۔ اس ایکو سسٹم میں ڈیزائن، مینوفیکچرنگ، آپریٹنگ سسٹم، ایپلیکیشنز، مٹیریل اور جدید آلات شامل ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تمل ناڈو کے پدوکوٹئی میں منعقدہ ’’تملگم تھلائی نمرا تملنن پاینم یاترا‘‘ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی ڈی ایم کے حکومت پر شدید حملہ بولا۔ انہوں نے ڈی ایم کے کو ملک کی سب سے بدعنوان حکومت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اپریل 2026 میں تمل ناڈو میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

بھارت کیسری منتھو پدمانابھن کی جینتی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کیرالہ کے گورنر اور بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر لیڈروں نے منتھو پدمانابھن کی سماجی اصلاحات، قوم پرستی اور مساوی سماج کے لیے کی گئی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وراثت آج بھی ایک متحد اور مضبوط بھارت کی تعمیر کے لیے تحریک فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 3 جنوری 2026 کو صبح 11 بجے نئی دہلی کے رائے پتھورا کلچرل کمپلیکس میں، ’’دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلکس آف دی اویکنڈ ون‘‘ کے عنوان سے مقدس پپرہوا کے آثار کی عظیم الشان بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نے آج ان تمام لوگوں سے اپیل کی جو ثقافت اور بدھ مت کے بارے میں جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ وہ نمائش کا دورہ کریں اور پپرہوا کے مقدس ورثے کا تجربہ کریں۔

وزیر اعظم مودی نے آج منتھو پدمانابھن کوان کے یوم پیدائش پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بلند پایہ شخصیت کو یاد کیا جن کی زندگی سماج کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

سوراشٹر-کچھ خطے کے صنعتی اور معاشی فروغ کو نئی رفتار دینے کے مقصد سے 11 جنوری سے راجکوٹ میں شاندار ریجنل وائبرنٹ سمٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس اہم سمٹ کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔