Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ کوئلہ بھارت کی ترقی کے سفر اور 'وکست بھارت 2047' کے وژن میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ سوموار کو وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مرکزی کوئلہ اور کان کنی وزیر جی کرشن ریڈی کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں گزشتہ 11 سالوں میں بھارت کے کوئلہ شعبے کی ترقی اور اس کے مستقبل کے ایندھن کے طور پر ارتقاء کو اجاگر کیا گیا۔

وزیر اعظم مودی 14 جنوری کو تمل ناڈو کے سب سے اہم اور روایتی تہوار پونگل کے موقع پر منعقد خصوصی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہ پروگرام صبح 9:30 بجے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مرگن کی نئی دہلی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد کیا جائے گا۔

گجرات کے پرَبھاس پاٹن میں 8 سے 11 جنوری تک منعقد ہونے والا سومناتھ سوابھیمان پرو اپنی روحانی، تاریخی اور ثقافتی عظمت کے باعث قومی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی 11 جنوری کو خود پرَبھاس پاٹن پہنچ کر تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم مودی ’سومناتھ سوابھیمان پرو‘کے تحت منعقد تقریبات میں شرکت کے لیے گجرات پہنچے۔ وزیر اعظم اس موقع پر سومناتھ مندر میں پوجا کریں گے، جبکہ شام کے وقت مندر احاطے میں ایک عظیم الشان ڈرون شو کے ذریعے سومناتھ مندر کی ہزار سالہ تاریخ کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا، جسے ملک بھر کے عوام دیکھ سکیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں نارکو-کوآرڈینیشن سینٹر (این-کورڈ) کی 9ویں اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے امرتسر دفتر کا بھی افتتاح کیا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مرکز اور مختلف ریاستوں میں بی جے پی کی حکومتوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسے بی جے پی ’’ڈبل انجن حکومت‘‘ کہتی ہے، وہ دراصل عام آدمی کے لیے تباہی کی رفتار بن چکی ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق آج ملک میں اقتدار کا غرور، بدعنوانی اور وی آئی پی کلچر اس حد تک حاوی ہو چکا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی جان کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔

وزیر اعظم مودی نے آج وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی سالگرہ پر انہیں خصوصی انداز میں مبارکباد دی اور بھارتی خارجہ پالیسی کو عالمی سطح پر مستحکم بنانے میں ان کے اہم خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ماہر اور تجربہ کار ڈپلومیٹ قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو نمایاں کیا۔

مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چھاپہ ماری کے بعد سیاسی ماحول انتہائی کشیدہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ریاست میں ہائی وولٹیج سیاسی ڈرامہ جاری ہے، جس میں ایک طرف مرکزی تفتیشی ایجنسی کی کارروائی ہے تو دوسری جانب وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سخت ردعمل۔ سیاسی مشاورتی اور الیکشن مینجمنٹ کمپنی آئی پیک اور اس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر ای ڈی کی کارروائی نے ریاستی سیاست میں طوفان برپا کر دیا ہے۔

ملک کی داخلی سلامتی کو مزید مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنانے کی سمت میں مرکزی حکومت نے ایک اہم اور فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) کے مانیسر واقع کیمپس میں منعقد ایک خصوصی پروگرام کے دوران ’نیشنل آئی ای ڈی ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم‘ (این آئی ڈی ایم ایس) کا ورچوئل افتتاح کیا۔

مودی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے قومی سطح کے تعلیمی و ثقافتی پروگرام ’’پروجیکٹ ویر گاتھا‘‘ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ سال 2025-26 میں منعقد ہونے والے ’’ویر گاتھا 5.0‘‘ میں ملک اور بیرونِ ملک کے تقریباً 1.90 لاکھ اسکولوں سے وابستہ ریکارڈ 1.92 کروڑ طلبہ نے شرکت کی۔