Bharat Express

Modi 3.0 Swearing in Ceremony

نریندرمودی کی قیادت والی مرکزی حکومت میں مسلم نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔ اس بارایک بھی مسلم کو وزیر نہیں بنایا گیا ہے۔ بی جے پی نے واحد مسلم امیدوار کو لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ دیا تھا، جسے ہارکا سامنا کرنا پڑا۔ مودی حکومت کی کابینہ کے آخری مسلم وزیر مختارعباس نقوی تھے۔

Modi 3.0 Portfolio Allocation: مودی کابینہ میں 72 وزرا نے حلف لیا۔ ان میں سے 30 وزرا کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ وہیں، 5 وزراء کو آزادانہ چارج اور 36 اراکین پارلیمنٹ کو وزیرمملکت کا عہدہ ملا ہے۔

چوہان پہلی بار 1990 میں بدھنی حلقہ سے ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں پہلی بار 10ویں لوک سبھا میں اگلے ہی سال ودیشا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

جگت پرکاش نڈا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ تھے اور 1989 میں اے بی وی پی کے قومی سکریٹری منتخب ہوئے۔ 1991 میں، انہیں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کا صدر بنایا گیا۔

کھرگے کو نریندر مودی کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کے دیگر رہنماؤں سے مشورہ لینے کے بعد تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔