Elections in Israel: اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہوں گے عام انتخابات، عوام کریں گے نیتن یاہو کی سیاسی قسمت کا فیصلہ، 1988 کے بعد پہلی بار مقررہ وقت پر ہوں گے انتخابات
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکمران اتحاد پارلیمنٹ کی تحلیل سے قبل اپنے چند متنازع بل منظور کرانے کے لیے قانونی اقدامات کر رہا ہے۔ اسرائیلی قوانین کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد عام طور پر نئے قوانین اسی صورت میں منظور کیے جا سکتے ہیں جب حکومت اور اپوزیشن دونوں اس پر متفق ہوں۔
Iran’s Revenge List: ایرانی اخبار نے جاری کی ’’انتقامی فہرست‘‘، ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور جورجیا میلونی سمیت 13 افراد کے نام شامل، حکومت نے اب تک نہیں کی توثیق
آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال کے بعد جانشین مجتبیٰ خامنہ ای کے پہلے عوامی خطاب کے ساتھ شائع ہونے والی فہرست نے نئی سفارتی کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔ ایرانی حکومت کی باضابطہ توثیق سامنے نہیں آئی ہے۔ فہرست میں کیراسٹارمر، ایمانوئل میکرون، جورجیا میلونی، فریڈرک مرز، مارکو روبیو، پیٹ ہیگستھ، بریڈ کوپر، مائیک ہکابی، ایال ضمیر اور گیدون سار شامل ہیں۔
US Strikes On Iran: ’’ایران پر امریکی حملوں میں اسرائیل کو شامل کرنے کے حق میں نہیں ہے ٹرمپ انتظامیہ‘‘ سی این این کی رپورٹ میں بڑا دعویٰ
سی این این کے مطابق واشنگٹن کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کی براہِ راست شمولیت سے مغربی ایشیا میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔ وہیں دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران پر دوبارہ حملے کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔
Ali Khamenei State Funeral: آیت اللہ علی خامنہ ای کا جنازہ مشہد پہنچا، امام رضا کے روضے میں کیا جائے گا سپرد خاک، بینر کے ذریعہ امریکی صدر کو ’’خوفناک پیغام‘‘
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کے مطابق دانِش چوراہے سے روضۂ امام رضا تک غیر معمولی ہجوم کے باعث آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو فضائی راستے سے مزار تک منتقل کیا گیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے جنازے کے جلوس کے مناظر نشر کیے، جن میں سڑکوں کے دونوں جانب بڑی تعداد میں سوگوار سابق ایرانی رہنما کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔
Ali Khamenei Funeral: عراق میں حضرت امام علی کے روضے پر پہنچا سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا جنازہ، نجف اور کربلا میں لاکھوں سوگواروں کی شرکت، جمعرات کو مشہد میں ہوگی تدفین
نگل کی شب نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے جسدِ خاکی وصول کیا، جس کے بعد جنازے کا جلوس نجف میں داخل ہوا۔ عراقی حکومت نے ان جنازہ تقریبات کے موقع پر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ ایرانی پرچم میں لپٹے تابوت کو نجف کی سڑکوں سے گزارا گیا، جہاں ہزاروں افراد جلوس میں شریک ہوئے۔
Ayatollah Khamenei Funeral: سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت عراق پہنچی، نجف و کربلا میں جنازے کی تقریبات، امریکی حملوں کے بعد صدر مسعود پزشکیان عراق سے تہران روانہ
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام جنازے میں شرکت کو اپنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم رہنما کو عالم اسلام کی ایک مؤثر شخصیت قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
EU Aviation Agency Advisory: ’’ایران اور عراق کی فضائی حدود سے گریز کریں…‘‘ یورپی یونین کی ہوابازی ایجنسی کی ایئرلائنز کو ہدایت
ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق آبنائے ہرمز کے اطراف کئی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب ایران کی انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحرین اور کویت میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
Ali Khamenei Funeral: آیت اللہ علی خامنہ کی نجف اور کربلا میں آخری رسومات کی تیاریاں، ایران۔عراق تعلقات اور سیاست کے بدلتے منظرنامے کی نئی علامت
تجزیہ کاروں کے مطابق نجف اور کربلا میں جسد کو لے جانے کا فیصلہ محض مذہبی روایت نہیں بلکہ ایک گہرا سیاسی اور علامتی پیغام بھی رکھتا ہے۔ یہ اقدام آیت اللہ خامنہ ای کو عالمی شیعہ برادری کی مذہبی روایت، شہادت اور آئمہ اہل بیتؑ کی میراث سے جوڑنے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
Iran Response Donald Trump: ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’ایک ہی وار‘‘ والے بیان پر ایران کا سخت ردعمل، کہا-’’ایران کے غم کو نہیں سمجھ سکتا امریکہ، کیونکہ اس کے پاس نہ تہذیب ہے نہ تاریخ اور نہ ہی عزت‘‘
ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت اس وقت تہران میں عوامی دیدار کے لیے رکھی گئی ہے، جہاں ہزاروں سوگوار اور مختلف ممالک کے اعلیٰ وفود انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے پہنچ رہے ہیں۔ خامنہ ای 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان کی تدفین 9 جولائی کو مشہد میں کی جائے گی۔
Thought People Hated Him: خامنہ ای کے جنازے میں ایرانیوں کو اشکبار دیکھ کر ٹرمپ حیران، سابق سپریم لیڈر کے لیے آنسو بہانے والوں پر کیا بڑا طنز
امریکی صدر نے پھر سے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہی حملے میں ایران کی پوری قیادت کو ختم کر سکتے تھے، لیکن پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہ رہتا۔ آخری رسومات میں اعلیٰ قیادت اور عوام کے غم کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کیونکہ ان کے خیال میں ایرانی عوام خامنہ ای کو پسند نہیں کرتے تھے۔





