Urdu Conclave 2026

Maulana Mohammad Rahmani

مولانا محمد رحمانی مدنی نے کہا کہ بڑے افراد پربچوں کو مقدم کرنا اور ان کے حقوق ادا کرنا، بچوں سے اذیت اور تکلیف کو دور کرنا وغیرہ بھی آپ کی سیرت مطہرہ کا اہم گوشہ ہے اسی طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سورج ڈھلنے کے وقت بچوں کو باہر کھیلنے سے روکتے تھے کیوں کہ یہ شیاطین کے گھومنے کا وقت ہوتا ہے اور بچوں سے کھیل کود اورہنسی مذاق کا خاص اہتمام فرماتے تھے یہاں تک کہ نمازکی حالت میں بھی آپ کے نواسے حسن وحسین اور نواسی امامہ اور دیگربچوں اور بچیوں کو گود میں اُٹھالیتے اورکندھے پربٹھا کرخطبہ دیتے۔ نیزبچے سجدہ کی حالت میں آپ کی پیٹھ پربیٹھتے توسجدہ لمبا کردیتے وغیرہ یہ سب سیرت مبارکہ کے وہ بنیادی پہلوہیں، جونئی نسل کی تربیت کے اہم گوشے ہیں۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے اس موقع سے دوسری اقوام کے جذبات کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔ مثلاً قربانی کا جانور لانے لے جانے میں احتیاط رکھنا، سڑکوں یا کھلے مقامات پر جانور ذبح کرنے سے پرہیز کرنا، راستوں پر گندگی پھینکنے سے اجتناب کرنا وغیرہ اور اسی طرح ممنوعہ جانور کی قربانی سے مکمل پرہیز کرنا وغیرہ شامل ہے۔

جلسۂ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد اشفاق سلفی مدنی اور پنجاب وقف بورڈ کے چیئرمین محمد اویس نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدرمولانا محمد رحمانی نے جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالبر سنابلی مدنی نے انجام دیے۔ 

جامع مسجد ابوبکر صدیق، جوگابائی، نئی دہلی میں خطبہ جمعہ کے دوران مولانا محمد رحمانی مدنی نے ماہ شعبان میں انجام دی جانے والی بدعات وخرافات اوربدعات کی برائیوں اورقباحتوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے خالص اسلام کی طرف رجوع کرنے اور برائیوں سے محفوظ رہنے کی اپیل کی۔

تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل میں نادی الطلبہ کی جانب سے ہونے والے پانچ روزہ قراء تِ قرآن کریم، عربی، اردو، انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری، مشاعرہ اور کوئز پرمشتمل سالانہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ ان تمام پروگراموں میں طلبا نے مختلف مقابلوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا، جس میں دہلی کی جامعات، یونیورسٹیوں کے اساتذہ، پروفیسران اورائمہ وخطباء مساجد نے مختلف نشستوں میں حکم کے فرائض انجام دیئے۔

 جامعہ اسلامیہ سنابل کے 38 ویں بیچ کے 61 فارغین کے اعزازمیں جلسۂ تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور طلبا کو اسناد تقسیم کئے۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمان مدنی نے کہا کہ ہمارے ملک کی آزادی کوتقریباً اسی سال ہونے والے ہیں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہماری قیادت نے نہ تعلیم میں کوئی مضبوط کام کیا اورنہ ہی دینی تربیت کی طرف توجہ دی تواس غفلت کا یہی لازمی نتیجہ ہے، جس سے ہم جوجھ رہے ہیں۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی مدنی نے خطبہ عیدالفطر کے دوران اللہ تعالی کے وعدوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے مؤمنوں کی نصرت کو اپنے اوپر واجب کرنے، مؤمنوں کا دفاع کرنے نیز مؤمنوں کو دنیا میں عزت ووقارعطا کرنے اورغلبہ اورخلافت سے نوازنے کا وعدہ فرمایا ہے۔

رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اس مبارک گھڑی اور شب قدر کو تلاش کرنے کے لئے اعتکاف کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ شب قدر کو ماہ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔

ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر کے صدر نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ صبر اورنماز کے ذریعہ اللہ کی مدد حاصل کریں اور ملکی احوال کیسے بھی ہوں صبر کا دامن نہ چھوڑیں اورقانون کے دائرہ میں زندگی گزاریں۔ نیزمساجد کے اورقرآن مجید کے حقوق ادا کریں اوراللہ سے اپنا رشتہ مضبوط رکھیں۔