Manipur Political Crisis: منی پور میں بی جے پی حکومت پر خطرات کے بادل، 19 اراکین اسمبلی ہوئے باغی
مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن میں جہاں ایک طرف بی جے پی حکومت بنانے کا دعویٰ کررہی ہے، تووہیں دوسری طرف ایک ریاست میں بی جے پی کے 19 اراکین اسمبلی میٹنگ میں ہی نہیں آئے۔ اس کے بعد کانگریس نے سوال اٹھائے ہیں۔
Suspected militants killed in an encounter : منی پور میں سی آر پی ایف کو بڑی کامیابی، تصادم میں 11 مشتبہ جنگجو ہلاک، ایک فوجی کی حالت نازک
اس تصادم میں دو جوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق حکام نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس عسکریت پسندوں نے جکورادور کارونگ میں کئی دکانوں کو آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ گھروں اور قریبی سی آر پی ایف کیمپ پر بھی حملہ کیا۔
Manipur Secretariat Fire: منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ کے بنگلے کے قریب شدید آتشزدگی، سکریٹریٹ کمپلیکس میں افراتفری کا ماحول
مکان کی چھت لکڑی اور جستی ٹن سے بنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید شدت اختیار کر گئے۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے لیے تھوبل ضلع سے اضافی فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد لی گئی۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔
Manipur violence: منی پور میں پھر تشدد، تیز فائرنگ سے 2 کی موت، ایک ماہ میں ہو چکی ہیں 9 اموات
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ منگل (30 جنوری) کی دوپہر تقریباً 2.30 بجے شروع ہوئی اور کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ دونوں مرنے والوں کی شناخت 33 سالہ نونگتھومبم مائیکل اور 25 سالہ میسنام کھابہ کے طور پر ہوئی ہے۔
Supreme Court protects EGI journalists: سپریم کورٹ نے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے صحافیوں کو منی پور پولیس کی گرفتاری سے بچایا
سپریم کورٹ نے 6 ستمبر کو ایک فوری عبوری حکم نامے میں ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) کے صدر اور تین سینئر صحافیوں کو منی پور پولیس کی گرفتاری سے بچالیاہے کیونکہ ان کی گراونڈ رپورٹ میں مقامی میڈیا کی جانب سے نسلی تصادم کو"تعصب" کا نتیجہ بتایاگیا تھا۔
Manipur crisis and tentative solutions: لا علاج نہ بن جائے منی پور کا مرض
مرکزی حکومت صدر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرے یا نہیں یہ اس کا اختیار ہے لیکن بڑے پیمانے پر جنسی تشدد سے نمٹنے کے اقدامات اس کی اولین ترجیحات میں ہونے چاہیے۔ ان میں مجرموں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے ساتھ ساتھ جنسی تشدد سے بچ جانے والوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرنے کی کوششیں بھی شامل ہونی چاہئے۔
Manipur Violence: ‘پی ایم مودی اور سنگھیوں کو لوگوں کی نہیں، امیج کی فکر’، منی پور تشدد پر اویسی برہم
اسدالدین اویسی نے دی وائر میں شائع بیرن سنگھ کا بیان شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو نے ریاست کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔ سی ایم برین نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو کی مذمت کے لیے ریاست گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
Manipur Shocking Video: منی پور ویڈیو معاملے پرسی ایم برین سنگھ نے کہا- سزائے موت سمیت سخت ترین سزا کو یقینی بنایا جائے گا
بدھ کے روز 4 مئی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے منی پور کے پہاڑی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایک کمیونٹی کی دو خواتین کو مخالف فریق کے کچھ لوگ برہنہ کر رہے ہیں۔
Manipur Violence: منی پور میں بھیڑ نے دو گاڑیوں کو کیا نذر آتش، وقفے وقفے سے فائرنگ کی بھی اطلاعات
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بشنو پور ضلع کے کنگوا میں دو طبقوں کے درمیان تشدد میں منی پور پولیس کمانڈو سمیت چار افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ شام کو موئرنگ توریل میسان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار مارا گیا، جب کہ کانگوا، سونگدو اور اوانگ لیکھئی میں تین دیگر افراد کی جانیں گئیں۔
Manipur Violence: مظاہرین نے انڈین ریزرو بٹالین کے جوان کے گھر کو کیا نذر آتش
جب منگل کے روز جب آئی آر بی کیمپ پر حملہ کیا گیا تو سکیورٹی اہلکاروں نے پہلے آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ اسی دوران جب بھیڑ نے فائرنگ شروع کر دی تو سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔