Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Politics

ایک ویڈیو میں یامنی جادھو برقعے بانٹتی نظر آرہی ہیں، جب کہ دوسری ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ تقسیم آئندہ ریاستی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کی جارہی ہے۔ شیوسینا رکن اسمبلی یامنی جادھو نے ویڈیو میں کہا کہ اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ برقع، حجاب تقسیم کرنے سے یامنی جادھو انتخابات میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھا رہی ہیں۔

اجیت پوار کا درد ایک بار پھر سامنے آیا ہے، وہ پرانا زخم جس نے خاندان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا تھا۔ گڑھ چرولی میں میٹنگ میں اجیت پوار نے خاندان کو سیاست سے بالاتر قرار دیا اور اپنے وزیر کی بیٹی کو سمجھایا کہ خاندان کو توڑنے کی غلطی سماج کو پسند نہیں ہے۔

مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کے ہزاروں کارکنوں نے اتوار کو چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے گرنے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے گیٹ وے آف انڈیا کی طرف مارچ شروع کیا۔

سنجے راوت نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ صرف سات ماہ میں گر گیا، تو کیا ہمیں خاموش رہنا چاہیے؟ ہم آج شیواجی مہاراج کے اعزاز میں احتجاج کرنے جارہے ہیں۔ راوت نے کہا، دیویندر فڑنویس، آپ مہاراشٹر کے ولن ہیں۔

ساحلی سندھو درگ ضلع کے راجکوٹ قلعے میں مراٹھا واریرچھترپتی شیواجی مہاراج کا 35 فٹ اونچا مجسمہ گر گیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی جانب سے بنائے گئے اس مجسمے کی تقریباً 9 ماہ قبل وزیراعظم نریندر مودی نے نقاب کشائی کی تھی۔

سیاسی ہنگامہ آرائی کے درمیان مرکزی حکومت کی جانب سے پی ایم مودی نے معافی مانگ لی ہے اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی بڑے لیڈروں نے معافی مانگی ہے، وہیں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معافی مانگنے پر حملہ کیا ہے۔

سنجے راوت نے شری کانت کے لیے یہ تبصرہ کیا۔ وہ یہیں نہیں رکے اور شری کانت کے بارے میں مزید کہا کہ انہیں میڈیکل کا علم نہیں ہے پھر بھی وہ ڈاکٹرہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ ’’رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قافلے پر چھپ کر حملہ کیا گیا‘‘۔

ممبئی ریجن کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں ممبئی کانگریس کی صدر اور ایم پی ورشا گائیکواڑ، سابق وزیر اسلم خان اور ایم ایل سی اشوک عرف بھائی جگتاپ شامل ہیں۔

یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن لیڈر اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نےتیکھا حملہ کیا ہے اور انہیں ملک میں بدعنوانی کا 'کنگ پن' قرار دیا ہے۔