Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra government

بھارتی ریلوے نے ایک تاریخی اور علامتی فیصلے کے تحت اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے ’چھترپتی سنبھاجی نگر ریلوے اسٹیشن‘ رکھ دیا ہے۔ جنوبی وسطی ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کے مجاز حکام نے اس تبدیلی کی منظوری دی، جس کے بعد نیا اسٹیشن کوڈ ”سی پی ایس این“ مقرر کیا گیا ہے۔

عدالت نے ریاستی حکومت، چیف سکریٹری، ضلع کلکٹر، تحصیلدار اور نائب تحصیلدار سمیت تمام مدعا علیہان کو دو ہفتے کے اندر جواب پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ممبئی میں لوگوں کا کبوتروں کو کھانا کھلانا صدیوں پرانا رواج ہے جو کئی بار تنازعات کا سبب بھی بن چکا ہے۔ ہندوستانی ثقافت میں، کبوتروں کو کھانا کھلانا ایک نیک عمل سمجھا جاتا ہے اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ کبوتروں کو کھانا کھلانے سے مردہ آباؤ اجداد کی روح کو تسکین ملتی ہے۔

مہاراشٹرکے مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا تھا۔ اس دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ اس معاملے میں بی جے پی کی سابق رکن پارلیمنٹ پرگیہ سادھوی سمیت کئی لوگوں کو گرفتارکیا گیا تھا۔ 2017 میں سپریم کورٹ نے سادھوی پرگیہ کو ضمانت دی تھی۔ اس معاملے میں عدالت نے ثبوتوں کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے سبھی ملزمین کوبری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مہاراشٹرحکومت نے سانگلی ضلع کے اسلام پورکا نام بدل کرایشور پورکرنے کی تجویزکوقبول کرلیا ہے۔ وزیرچھگن بھجبل نے کہا کہ مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد اس تجویزکوحتمی شکل دی جائے گی۔ مہاراشٹرحکومت پہلے ہی اورنگ آباد، عثمان آباد اور احمد نگرکے نام بدل چکی ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت ترقی کی باتیں کرتی ہے، لیکن ایک مضبوط پل بھی نہیں تعیر کرسکی،

بامبے ہائی کورٹ نے پاکستان سے متعلق پوسٹ پر 19 سالہ طالبہ کی گرفتاری کو مہاراشٹر حکومت کا غیر متوازن ردعمل قرار دیا اور طالبہ کی وکیل کو فوری درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت بھی دی

’’ہم سب کی بات پیار سے سنیں گے، لیکن اگر آپ مجھے مجبور کریں گے تو میں سب کچھ اکھاڑ کر پھینک دوں گا۔‘ وقف کے حوالے سے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ’’اس قانون کے تحت وقف میں غیر مسلموں کی تقرری کا التزام ہے، ہم اس کے خلاف تھے۔ سپریم کورٹ نے بھی وہی سوال اٹھایا جو ہم نے پوچھا تھا۔‘‘

کنال کامرا نے کہا ’’میں معافی نہیں مانگوں گا۔ میں نے جو کہا وہ بالکل وہی ہے جو اجیت پوار (پہلے نائب وزیر اعلیٰ) نے ایکناتھ شندے (دوسرے نائب وزیر اعلیٰ) کے بارے میں کہا تھا۔ میں اس بھیڑ سے نہیں ڈرتا۔‘‘

اداکار سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے ملک بھر میں بحث جاری ہے۔ اس دوران اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔