مہاراشٹر کے پونے میں ایک پرانا لوہے کا پل گرنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ضلع کے ماول تعلقہ کے کنڈمالا (اندوری) علاقے میں اتوار (15 جون) کو اندرانی ندی پر بنایا گیا 30 سال پرانا لوہے کا پل گر گیا۔ حادثے کے وقت پل پر 100 سے زائد سیاح موجود تھے۔ اس حادثے نے نہ صرف انتظامیہ کی تیاریوں پر سوال اٹھائے ہیں ،بلکہ اس پر سیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔ شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے اس واقعہ پر کیا ردعمل ظاہر کیا ہے؟
یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے – ادھو ٹھاکرے
ادھو ٹھاکرے نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘حکومت ترقی کی باتیں کرتی ہے، لیکن ایک مضبوط پل بھی نہیں تعیر کرسکی، یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے’۔ ٹھاکرے نے سوال اٹھایا کہ حکومت ایسے واقعات کی ذمہ داری کب قبول کرے گی؟
ادھو ٹھاکرے نے ایک اور واقعہ کا بھی ذکر کیا
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ادھو ٹھاکرے نے مالوان کے راجکوٹ قلعہ میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کے پلیٹ فارم کے گرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا، “پہلے وزیر اعظم کی طرف سے نصب مجسمہ گر چکا ہے اور اب نئے مجسمے کے پلیٹ فارم کی زمین گر گئی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شیواریاوں کی یاد کے ساتھ لاپرواہی ہورہی ہے، اب حکومت کس منہ سے وضاحت دے گی؟” انہوں نے مزید کہا کہ یہ عزت نہیں بلکہ توہین ہے اور اس کے لیے احتساب ہونا چاہیے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس حادثے میں اب تک 4 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 51 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس واقعہ میں جان گنوانے والوں میں چندرکانت ساٹھلے، روہت مانے، ویہان مانے اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے ،جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، پی ایم آر ڈی اے فائر بریگیڈ اور دیگر تنظیمیں بھی راحت اور بچاؤ کاموں میں مدد کررہی ہیں۔
زخمیوں کو قریب کے چار نجی اسپتالوں (پاوانہ اسپتال، میمار اسپتال، اتھروا اسپتال، یونیک اسپتال) میں داخل کرایا گیا ہے۔ پل کا ایک حصہ ندی سے باہر نکالا جاچکا ہے، لیکن کئی موٹر سائیکلیں اب بھی پل پر پھنسی ہوئی ہیں۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق منہدم ہونے والے پل کی عمر تقریباً 30 سال تھی اور یہ دو گاؤں کو ملانے والا ایک اہم راستہ تھا۔ اب اس پل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
اس سانحہ نے ایک بار پھر ریاست کے سیاحتی مقامات پر انفراسٹرکچر اور سیکورٹی انتظامات کی خراب حالت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ٹھاکرے نے حکومت سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو انصاف اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


