Bharat Express

Madhya Pradesh

انتظامیہ کے اعلیٰ ا فسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ اس فیکٹری کے اندر کتنے لوگ ہیں، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولین ترجیح فیکٹری میں آگ سے کسی بھی طرح قابو پایا جائے۔

ٹھاکر کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ نئی حد بندی کے بعد ناری شکتی وندن ایکٹ 2023 کو لاگو کرنے کی شق کو ہٹا دیا جائے۔ اس قانون کو 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کیا جانا چاہیے۔

مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں نامیبیا کی مادہ چیتا نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ مادہ چیتا جوالا نے صرف 3 بچوں کو جنم دے گی

تنکھا نے وی ڈی شرما، شیوراج سنگھ چوہان اور بھوپیندر سنگھ کے خلاف 10 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ وویک تنکھا نے تین لیڈروں شیوراج سنگھ چوہان، وی ڈی شرما اور بھوپیندر سنگھ کو نوٹس بھیجا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی ایڈمنسٹریٹیو کمیٹی کی میٹنگ اور فل کورٹ میٹنگ میں ان خواتین ججوں کو برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ اس سفارش کی بنیاد پرمدھیہ پردیش حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایم پی سی اے کو من مانی طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن میں کسی قسم کی شفافیت نہیں ہے۔ اس کے اجلاسوں کے انعقاد سے لے کر ممبران کے انتخاب تک قواعد پر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔

مدھیہ پردیش کے ایک شیلٹرہوم سے غائب ہونے والی یہ سبھی بچیاں مدھیہ پردیش کے سیہور، رائے سین، چھندواڑہ، بالاگھاٹ کے علاوہ گجرات، جھارکھنڈ اور راجستھان کی رہنے والی تھیں۔

شاجاپور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا منگل کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں وہ ایک میٹنگ کے دوران ایک ڈرائیور سے اس کی حالت کے بارے میں پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

میٹنگ کے دوران مشتعل افسر نے ڈرائیوروں سے کہا کہ، " کیا بول رہے ہو تھوڑا محتاط رہو۔کیا کروگے تم، کیا حیثیت ہے تمہاری؟ جس کے بعد ٹرک ڈرائیور نے اس کا جواب دیتے ہوئے افسر سے کہا ’’اچھی طرح سے بولو‘‘ ڈرائیور نے پیچھے ہٹے بغیر افسر سے کہا ’’یہی تو لڑائی ہے کہ ہماری کوئی حیثیت نہیں۔‘‘

عام دنوں میں مدھیہ پردیش میں پٹرول اور ڈیزل ڈپو پر ٹینکروں کی لمبی قطاریں لگتی ہیں لیکن پٹرول پمپ ڈرائیوروں کی ہڑتال کی وجہ سے ڈپو خالی پڑے ہیں۔ ڈرائیوروں کی ہڑتال سے پٹرول پمپس بھی متاثر ہو رہے ہیں۔