Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Secretariat

سنجے جیسوال نے 29 جولائی کو دیے گئے اپنے علیحدہ خط میں راہل گاندھی کی جانب سے مبینہ طور پر غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا نوٹس لینے اور مناسب کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے راہل گاندھی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ وہ 28 اگست تک اس معاملے میں اپنا جواب یا تبصرہ پیش کریں تاکہ اسے لوک سبھا اسپیکر کے غور کے لیے پیش کیا جاسکے۔

غور طلب ہے کہ ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا نے پیسے لے کر لوک سبھا میں سوال پوچھنے پر پارلیمنٹ سے ان کی رکنیت کی منسوخی کے خلاف اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ نے 3 جنوری 2024 کو لوک سبھا سکریٹریٹ کو نوٹس جاری کرکے اس پر جواب طلب کیا تھا۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ جب تک اعلیٰ عدالت انہیں بے گناہ ثابت نہیں کرتی، رکنیت بحال کرنا غلط ہے۔ جسٹس بی آر گوئی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ درخواست قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے کیونکہ درخواست گزار کے کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ درخواست گزار وکیل اشوک پانڈے کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔

لکشدیپ کے رکن پارلیمنٹ محمد فیضل کو قتل کی کوشش میں مقامی عدالت نے 11 جنوری کو 10 سال کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد عوامی نمائندگی قانون کے تحت لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ان کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔

 Budget Session 2023: کانگریس کے سابق صد راہل گاندھی کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق کانگریس ناراض ہے۔ ساتھ ہی کئی اپوزیشن جماعتیں اسپیکر پر جانبداری کا الزام بھی لگا رہے ہیں۔

28 مارچ کو لوک سبھا کے ڈپٹی سکریٹری موہت رنجن کو لکھے ایک خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ وہ "بنگلے میں گزارے اپنے وقت کی خوشگوار یادوں کو عوام کے مینڈیٹ سے منسوب کرتے ہیں۔"