Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Elections

مشرقی دہلی سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار نے ہفتہ کی صبح ووٹنگ کے دوران کہا، "دہلی میں کچھ جگہوں سے ای وی ایم کے دھیمے  یا نہ چلنے کی شکایات اور رپورٹیں ملی ہیں۔

اروند کیجریوال نے مزید لکھا کہ 'جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں آپ کا ہر ووٹ آمرانہ سوچ کے خلاف ہندوستان کی جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرنے کے لیے ہوگا۔ پولنگ بوتھ پر جائیں اور اپنے ووٹ سے واضح کریں کہ ہندوستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت ہی رہے گی۔ جئے ہند۔'

دھننجے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ جونپور کی دونوں سیٹیں اچھے فرق سے جیتیں گے۔ کرپاشنکر سنگھ سیاسی طور پر باہر کے آدمی ہیں اور یہاں سے آتے جاتے رہتے ہیں۔ پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔

22 مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ،جس میں بی جے پی کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی اشتہار شائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

کانگریس کی کارکردگی کے بارے میں ملکارجن کھڑگے نے کہا، 'ہماری کوشش زیادہ سیٹیں جیتنے کی ہے۔ لوک سبھا الیکشن جیتنے کے لیے 273 سیٹوں کی ضرورت ہے، ہمیں اس بار اس سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

یہ معاملہ پریاگ راج کے کریلی علاقے کا ہے، یہاں مسلم کمیونٹی کی درجنوں برقعہ پہنے خواتین گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی سے وابستہ ہیں۔ یہ لوگ الہ آباد سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار نیرج ترپاٹھی کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہیں،

امت شاہ نے کہا کہ اے اے پی   کے حامی پاکستانی ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ دہلی کے لوگوں نے 56 فیصد ووٹ دے کر ہمیں 62 سیٹیں دیں۔ کیا دہلی کے لوگ پاکستانی ہیں؟ پنجاب کے عوام نے ہمیں 117 میں سے 92 سیٹیں دیں۔

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ آج اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ممبئی کے پولنگ بوتھ پہنچیں۔ اس دوران رنویرسنگھ کو حاملہ دیپیکا پڈوکون کا خاص خیال رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

شمالی 24 پرگنہ کی بیرک پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ارجن سنگھ اور ٹی ایم سی کے کارکن کے درمیان جھگڑا ہوا۔ ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی کارکنان لوگوں کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نہیں آنے دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو اتر پردیش کے ایٹہ ضلع کا بتایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے میں سخت کارروائی کی۔ پولنگ بوتھ پر قبضہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔