Lok Sabha Election Result 2024: مسلم لیگ سے بری طرح ہار گیا بی جے پی کا واحد مسلم امیدوار، جانئے کیا رہے انتخابی نتائج
لوک سبھا الیکشن میں اب تک بی جے پی کے واحد مسلم امیدوار عبدالسلام ہیں، جنہیں انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار محمد بشیرنے 5 لاکھ ووٹوں سے ہرایا ہے۔
Lok Sabha Election Result 2024: الیکشن سے پہلے پارٹی بدلنے والوں کو ہوا بڑا نقصان، دانش علی بھی نہیں جیت سکے میدان، دیکھئے تفصیل
لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے جن لوگوں نے آخری وقت میں پارٹی بدلی تھی، ان کے لئے یہ الیکشن بری خبرلے کرآیا۔ پارٹی بدلنے والے اکثرلیڈران کوہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نریندرمودی ہی ہوں گے وزیراعظم، اتفاق رائے سے این ڈی اے کی میٹنگ میں منظورہوئی تجویز، این ڈی حکومت کی لگے گی ہیٹ ٹرک
نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو نے میٹنگ میں حمایتی خط سونپ دیا ہے۔ ایسے میں اب یہ ممکن ہے کہ این ڈی اے کے لیڈران حکومت بنانے کا دعویٰ آج پیش کریں۔
Narendra Modi Resign for PM Post: نریندر مودی نے وزیر اعظم عہدے سے دیا استعفیٰ، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کیا منظور
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیراعظم نریندر مودی کے استعفیٰ کو قبول کرلیا ہے اورانہیں کارگزار وزیراعظم بنے رہنے کو کہا ہے۔ نریندر مودی اور صدردروپدی مرموکی ملاقات کی تصویر بھی سامنے آئی ہیں، جس میں وہ استعفیٰ سونپتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
Lok Sabha Election Result 2024: ترنمول کانگریس کے ووٹ فیصد میں ہوا 2 فیصد سے زیادہ کا اضافہ، بی جے پی کا ووٹ فیصد کم ہوا
2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ووٹوں کا شیئر 4.64 فیصد بڑھ گیا تھا، حالانکہ اس سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 18 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کے ووٹوں کے حصہ میں 22.2 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
Lok Sabha Election Result 2024: بی جے پی نے دہلی کی تمام لوک سبھا سیٹوں پر حاصل کی کامیابی، پھر بھی ووٹ شیئر ہوا کم،جانئے AAP کو کتنا ملا فائدہ
کانگریس نے دہلی میں تین سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا، لیکن وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی اور اس کے ووٹ فیصد میں 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔
Lok Sabha Election Result 2024: کیا این ڈی اے کو دھچکا دے کر I.N.D.I.A. میں شامل ہوں گے چندرا بابو نائیڈو؟ موقف کیا واضح
چندرا بابو نائیڈو نے آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں جیت اور لوک سبھا انتخابات میں ٹی ڈی پی کی شاندار کارکردگی پر ووٹروں کا مزید شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم این ڈی اے میں ہی رہیں گے۔
NDA Meeting Lok Sabha Election Result 2024: تیسری بار وزیراعظم عہدے کا 8 جون کو حلف لیں گے مودی، آج حکومت بنانے کا پیش کریں گے دعویٰ
بی جے پی 2014 کے بعد پہلی باراکثریت کے کرشمائی اعدادوشمار 272 کو پارنہیں کر پائی ہے۔ اس درمیان دہلی میں بدھ (5 جون) کواین ڈی اے کی میٹنگ ہونی ہے۔
Lok Sabha Election Result 2024: فلائٹ میں ایسے نظر آئے نتیش کمار اور تیجسوی یادو، سی ایم نے پوچھا کسی طبیعت ہے؟
سی ایم نتیش کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ سلام کرتے ہیں۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ وہ اس پر بعد میں بات کریں گے۔ راجیہ سبھا کے رکن سنجے جھا بھی نتیش کمار کے ساتھ دہلی گئے ہیں۔
Lok Sabha Election Result 2024: اسمرتی ایرانی سمیت مودی حکومت کے 15 وزراء کو ملی شکست، جانئے کیا رہی وجہ
بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بہت سے مرکزی وزراء کو میدان میں اتارا تھا، جن میں سے کئی لیڈر جیت گئے ہیں، جب کہ کئی کو شکست کا ذائقہ چکھنا پڑا ہے۔