Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات 2024 کا ٹکٹ نہ ملنے پر زہر کھانے والے ایم پی گنیش مورتی کی دل کا دورہ پڑنے سے موت !
ایک رپورٹ کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ نے کیڑے مار دوا سلفاس زہر کھایا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم پی اے گنیش مورتی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
Lok Sabha Election 2024: آل انڈیا کشتریہ مہاسبھا کے قومی صدر کلدیپ تنور نے ہریانہ کے سابق سی ایم ہڈا سےکی ملاقات ، کہا- ہم 22 ریاستوں میں موجود ہیں، انتخابات میں ہمارے چاہنے والوں کو ملنی چاہیے اہمیت
لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد سے سیاسی پارٹیوں کے لیڈر اور کارکن کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی تنظیمیں اور ان کے عہدیداران چاہتے ہیں کہ انہیں مناسب اہمیت دی جائے۔
Punjab Lok Sabha Elections 2024: عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے بی جے پی میں شامل
پنجاب میں عام آدی پارٹی نے اپنے 8 امیدواروں کے نام کا اعلان کچھ دن پہلے ہی کردیا تھا۔ اس فہرست میں سشیل کمار رنکو کا نام بھی شامل ہے۔
Lok Sabha Election 2024: اعظم خان سے ناراض ہوگئے ہیں اکھلیش یادو؟ جیل سے لکھے گئے خط سے متعلق پارٹی میں ہنگامہ
سماجوادی پارٹی کے رامپور کے ضلع صدر نے اعظم خان کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کو کہا تھا کہ یہاں کی ضلع یونٹ چاہتی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو یہاں سے لوک سبھا الیکشن لڑیں۔
Lok Sabha Election 2024: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کو ٹکٹ نہیں ملنے پر ماں مینیکا گاندھی کا ردعمل، کہی یہ بڑی بات
بی جے پی نے مینیکا گاندھی کو سلطانپور سیٹ سے ٹکٹ دیا ہے، لیکن پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کاٹ دیا ہے، جس کے بعد ان کے الیکشن لڑنے سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے بعد امیدوار کا پرچہ نامزدگی کرنے سے انکار، ایس ٹی حسن ہی ہوں گے مرادآباد کے امیدوار؟
روچی ویرا کو پارٹی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کل رات ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے پارٹی حامیوں میں ناراضگی تھی۔
Shiv Sena UBT Candidate List: ادھو ٹھاکرے نے AIMIM ایم پی امتیاز جلیل کے خلاف اتارا امیدوار، جانئے کسے دیا ٹکٹ
ادھو ٹھاکرے گروپ کی شیوسینا نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں پارٹی نے 17 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
سماجوادی پارٹی نے مرادآباد سے ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹ دیا، اب رامپور پر نظریں، ناراض اعظم خان کو منا پائیں گے اکھلیش یادو؟
جیل میں بند سابق رکن پارلیمنٹ اعظم خان نے خط لکھ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ حامی اسی خط کو دکھا کراب الیکشن سے دور جانے کی بات کرنے لگے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اعظم خان چاہتے تھے کہ رامپورسے اکھلیش یادو الیکشن لڑیں۔ وہیں مرادآباد کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کی قیاس آرائی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: پنجاب میں بی جے پی کا اکیلے لڑنے کا اعلان، اکالی دل کے ساتھ الائنس پر نہیں بنی بات
پنجاب میں بی جے پی اکیلے ہی لوک سبھا الیکشن لڑے گی۔ ریاستی صدر سنیل جھاکھڑ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی 13 سیٹوں پر اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔
Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو کے تیور میں آیا بڑا بدلاو،80 کے بجائے صرف پانچ سیٹوں پر لگارہے ہیں زیادہ زور
اکھلیش نے سیفئی میں منعقد ہولی مہوتسو کے دوران کہا، "لوگ خاندان کے افراد کو لے کر بہت سے سوالات اٹھا رہے ہیں، اس لیے ہم نے ایک ریکارڈ بھی بنایا اور خاندان کے تمام افراد کو ٹکٹ دیا، یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا کیونکہ بی جے پی والے نہیں جانتے کہ کیا کیا؟ آپ کیا کہتے ہیں؟