Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

انتخابی منشور میں انصاف کے پانچ ستونوں اور ان کے تحت 25 ضمانتوں پر توجہ دی گئی ہے۔ اسے جمعہ (5 اپریل) کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق سربراہوں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ ی

روزے کی وجہ سے مسلم امیدوار دھوپ میں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلانے کے بجائے انڈور میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر بعض مقامات پر انہیں دن میں انتخابی مہم کے لیے نکلنا پڑتا ہے تو وہ کھلے عام لوگوں سے خطاب کرنے کے بجائے ڈیروں یا خیموں میں جلسے کر رہے ہیں۔

دو ایم ایل اے لوبن ہیمبرم اور چمرا لنڈا نے جے ایم ایم ایم ایل ایز اور ایم پیز کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ اس حوالے سے کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ کانگریس سے لوہردگا سیٹ نہ لینے کی وجہ سے چمرا لنڈا ناراض بتائے جاتے ہیں

کیرالہ اسٹوری کا حوالہ دیتے ہوئے، روہت کمار سنگھ نے کہا – “ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کیرالہ اسٹوری کو ہر پلیٹ فارم پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے۔ کیرالہ کے وزیر اعلیٰ وجین اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سچائی عوام تک نہ پہنچے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔"

پپویادو نے پورنیہ لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار کے طورپر پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش سنگھ نے انہیں اپنا پرچہ واپس لینے کو کہا ہے۔ پورنیہ سیٹ پر دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

اروند کیجریوال کی اہلیہ نے اب تک تین ڈیجیٹل پریس کانفرنسوں سے خطاب کیا ہے، جس میں انہوں نے ای ڈی کی حراست اور تہاڑ جیل سے وزیر اعلیٰ کے پیغامات پڑھ کر سنائے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں اچانک سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔ دراصل، یہاں انڈیا الائنس کی ایک امیدوارکی پرچہ نامزدگی ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے خارج کردی گئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مرشد آباد حلقہ دراصل 2000 کی دہائی کے اوائل سے ان میں سے کسی بھی پارٹی کا گڑھ نہیں رہا ہے جو کہ انتخابات کے دوران تشدد کی ایک بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔

پی ایم مودی نے کانگریس پر بھی حملہ بولا اور کہا کہ ملک کی معیشت، لوٹ مار اور گھوٹالوں کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے۔ پہلے حکومت میں بیٹھے لوگ غریبوں کا پیسہ کھاتے تھے۔ 10 سال پہلے ملک میں انارکی کی صورتحال تھی۔ ہماری حکومت نے ٹھیک کیا ہے۔

رابرٹ واڈرا نے یہ بھی کہا کہ امیٹھی کے لوگوں کو احساس ہو گیا ہے کہ انہوں نے اسمرتی ایرانی کو منتخب کر کے غلطی کی ہے۔ اب یہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ گاندھی خاندان کا کوئی فرد الیکشن لڑے۔