Bharat Express DD Free Dish

Life imprisonment

اتر پردیش کے باہوبلی سابق رکن اسمبلی وجے مشرا کو 46 سال پرانے قتل کیس میں بڑا جھٹکا دیتے ہوئے پریاگ راج کی ایم پی-ایم ایل اے اسپیشل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے وجے مشرا کے ساتھ ان کے تین قریبی ساتھیوں جیت نارائن، سنترام مشرا اور بلرام مشرا کو بھی مجرم قرار دیتے ہوئے سخت عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے چاروں مجرموں پر ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنا چار صحافیوں کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ ملک کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایک متنازع فیصلے میں چار صحافیوں سمیت آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی اور صحافت کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ آرمس ایکٹ کے تحت دی گئی دس سال کی سزا کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ اور مقدمات کی طرح سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا اور ان کے اوپر سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام بھی ختم ہوجائے گا ان شاء اللہ۔ بتا دیں کہ جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے ملزمین کو قانونی امداد فراہم کیا ہے۔

بل کے مطابق سوشل میڈیا، میسیجنگ ایپس یا کسی بھی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے تبدیلی مذہب کے لیے پرچار یا اکسانا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

بل کو منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر بحث کے بعد اسے باقاعدہ قانون کا درجہ دیا جائے گا۔ یہ قانون پنجاب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو مذہبی رواداری اور احترام کی فضا کو فروغ دے گا۔

سال 1992 میں کالج طلبا کے ساتھ آبروریزی ہوئی تھی، جس پرآج 32 سال بعد عدالت نے سزا کا اعلان کیا ہے۔ پاکسواسپیشل کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے ملزم کو پاکسو کی دفعہ 6 (سنگین جنسی زیادتی) کے تحت مجرم قراردیا تھا۔ عدالت نے 28 سالہ شخص کواغوا، شدید چوٹ اورعصمت دری کا بھی مجرم قراردیا ہے۔

فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں مختارانصاری کو عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی 2.20 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

سومیا وشوناتھن قتل معاملے میں ساکیت کورٹ نے قصوروارقرار دیئے گئے 4 ملزمین کو عمرقید کی سزا سنائی۔ ان پر عدالت نے 1.25 لاکھ روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ وہیں پانچویں ملزم اجے سیٹھی کو 3 سال کی سزا مقررکی ہے۔

 بھارت ایکسپریس /کیرالہ کی ایک سیشن عدالت نے آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔  یہ فیصلہ سال 2013 میں اناور نارائنن نائر کے قتل کے معاملے میں آیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نارائنن نائر کا ان کے اہل خانہ کے سامنے قتل کیا گیا تھا اور اب …