این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت
یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے پیروی کے بعد ملی ہے۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس ارون بھاردواج پر مشتمل دہلی ہائی کورٹ کی ڈویژن بینچ نے یکم اکتوبر 2026 کو محمد شہزاد کمال بنام این آئی اے کے درمیان مقدمے میں فیصلہ سنایا۔
Supreme Court Hearing: سلیپر بس میں نابالغ سے اجتماعی زیادتی اور ڈے کیئر میں معصوم سے جنسی زیادتی معاملے میں سپریم کورٹ 5 اکتوبر کو کرے گی سماعت
دہلی-این سی آر میں خواتین اور بچوں کی سلامتی سے متعلق دو سنگین معاملات پر چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کی سربراہی میں خصوصی بنچ سماعت کرے گی، سلیپر بس میں 16 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی اور موج پور کے پلے اسکول میں 3 سالہ بچے کے مبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں اسٹیٹس رپورٹ طلب کیے جانے کا امکان
Umar Khalid-Sharjeel Imam: عمر خالد اور شرجیل امام کو بڑا جھٹکا، دہلی ہائی کورٹ نے تیسری ضمانت درخواست بھی کی مسترد
جسٹس پرتبھا ایم سنگھ اور جسٹس دنیش بھٹ کی بنچ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 جنوری کے حکم میں عائد شرائط میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، دونوں پر فروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کی مبینہ بڑی سازش میں ملوث ہونے کا الزام۔
Kunal Kamra: کنال کامرا پہنچے سپریم کورٹ، اظہارِ رائے کی آزادی اور قانون سازوں کے خصوصی حقوق کے معاملے میں مداخلتی درخواست دائر
اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا نے سپریم کورٹ کی 7 رکنی آئینی بنچ کے سامنے درخواست دائر کرکے اپنا موقف رکھنے کی مانگی اجازت، سماعت 6 اکتوبر کو۔
SC Mandates Strict Protocol for Police: گرفتاری سے پہلے پولیس کو ماننے ہوں گے یہ 5 اصول، شہریوں کے آئینی حقوق کے مدنظر سپریم کورٹ کی سخت ہدایات
اب ملزم کو گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر بتانا لازمی، خلاف ورزی پر پولیس افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی، غیر قانونی گرفتاری کے بعد دوبارہ گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ سے اجازت ضروری۔
JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوئی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوئی نے کہا کہ محض سیاسی آزادی کافی نہیں، جب تک ہر شہری کو خوراک، تعلیم، صحت، روزگار اور باعزت زندگی کی بنیادی سہولتیں حاصل نہ ہوں، انسانی حقوق کا حقیقی فائدہ محدود رہے گا-
Jantar Mantar Protests:جنتر منتر مظاہرے سے متعلق ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لیے مرکز نے سپریم کورٹ سے کیا رجوع، یکم ستمبر کو ہوگی سماعت
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ سے آرٹیکل 142 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فریقین کے درمیان سمجھوتے کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔ اس پر چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ اگر فریقین آپس میں سمجھوتہ کر رہے ہیں تو عدالت کو اس میں کوئی دشواری نہیں ہے۔
Former ACP Passport Case:پاسپورٹ کے چکرمیں پھنسے سابق اے سی پی…!مجرمانہ مقدمہ چھپانے پرتیس ہزاری کورٹ سخت،الزامات طے کرنے کا حکم
پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ 15 کے تحت سابق اے سی پی کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر (LG) نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ایل جی کی منظوری کے بعد عدالت نے معاملے کا نوٹس لیا۔ اب عدالت نے ونود کمار پانڈے کے خلاف باضابطہ الزامات طے کرنے کے لیے 24 اکتوبر 2026 کی تاریخ مقرر کی ہے۔
Nida Khan Granted Bail: ٹی سی ایس تبدیلی مذہب کے معاملے میں ندا خان کو ضمانت، 50 ہزار روپے کے بانڈ پر ملی رہائی
ممبئی ناکا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں عدالت نے ندا خان کو 50 ہزار روپے کے بانڈ پر ضمانت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں باقاعدگی سے پولیس اسٹیشن میں حاضری لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مقدمے کی تفتیش کے دوران ندا خان کو وقتاً فوقتاً پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔
FIRs against student protesters: ریاستی حکومتیں طلبہ مظاہرین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے یا بند کرنے کے لیے پوری طرح آزاد: سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ پولیس کی مبینہ زیادتیوں کی تحقیقات کے لیے پولیس افسران پر مشتمل خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) یا کسی ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہی ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت 18 اگست مقرر کر دی ہے۔





