Nitin Gadkari moves Bombay HC: ای-20 کاروباری منافع سے جوڑنے والی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ پہنچے نتن گڈکری
بمبئی ہائی کورٹ میں دائر گڈکری کے مقدمے کے مطابق، متنازع سوشل میڈیا مواد میں پوسٹس، ڈیپ فیک تصاویر اور ویڈیوز سمیت دیگر مواد شامل ہے، جن کے ذریعے مبینہ طور پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو E20 ایتھنول بلینڈنگ پروگرام سے حاصل ہونے والے منافع سے جوڑا گیا ہے۔
Supreme Court on YouTuber: ’’بغیر ثبوت کے ججوں پر بدعنوانی کا الزام غلط‘‘ یوٹیوبر گلشن پاہوجا کی عرضی پر سپریم کورٹ سخت، عرضی گزار کو نہیں ملی راحت
سپریم کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کیا کرتے ہوئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت دی۔ چیف جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسے الزامات سے عدالتی افسر کا پورا کیریئر داؤ پر لگ جاتا ہے۔ گلشن پاہوجا کو دہلی ہائی کورٹ نے مجرمانہ توہین عدالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔
Fine on Samay Raina: ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ تنازع میں سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رینا پر لگایا 3 لاکھ روپے کا جرمانہ، کہا-’’عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘‘
سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رینا سمیت شو میں شریک دیگر کامیڈینز اور مہمانوں پر تین، تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دو ہفتوں میں رقم جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سمے رینا نے کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے غلط بیانات پیش کیے۔
Cheque Bounce Case: اداکار راجپال یادو کو دینا ہوگا 7 کروڑ 35 لاکھ جرمانہ، تین ماہ کی سزا برقرار، چیک باؤنس مقدمات میں دہلی ہائی کورٹ نے سنایا فیصلہ، اب بھی کھلا ہے سپریم کورٹ کا راستہ
عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے میں مداخلت سے انکار کر دیا ہے اور تین ماہ قید اور مجموعی طور پر 7.35 کروڑ روپے جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکار کو سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے دو ماہ کی مہلت بھی دی ہے۔
Chaos In Supreme Court: ’مسٹر جوڈیشل سرونٹ، میں آپ کو حکم دیتا ہوں کہ اے ایس پی، لکھنؤ کے خلاف سائبر کرائم سنڈیکیٹ چلانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیں‘‘ اس جملے نے سپریم کورٹ میں مچادیا ہنگامہ……
سپریم کورٹ میں جسٹس کے وی وشواناتھن اور جسٹس آلوک آرادھے کی بنچ کے سامنے ہنگامہ آرائی اور درخواست گزار کی بدزبانی اور کاغذات اچھالنے کے باوجود جج صاحبان نے توہین عدالت کی کارروائی سے گریز کیا۔ درخواست گزار نے چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔
Tribunal reforms act 2021 provisions: ٹریبونلز پر انتظامیہ کا دباؤ ناقابل قبول، ایکٹ کی دفعات کو سپریم کورٹ نے کر دیا منسوخ
ٹریبونل ریفارمز ایکٹ 2021 کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بدھ کے روز تاریخی فیصلہ سنایا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ ٹریبونلز پر انتظامیہ کا حد سے زیادہ کنٹرول عدالتی آزادی کے خلاف ہے۔
Supreme Court on Presidential Reference Case: سپریم کورٹ نے پریسڈینشیل ریفرنس کیس میں چار ہفتے میں فیصلہ سنانے کا دیا اشارہ ، چیف جسٹس بی آر گوئی کے ریٹائرمنٹ سے پہلے ہوگا فیصلہ
سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے پریسڈینشیل ریفرنس سے متعلق کیس میں چار ہفتوں کے اندر فیصلہ سنانے کا اشارہ دیا ہے۔ یہ معاملہ صدر جمہوریہ اور گورنروں کے آئینی اختیارات سے متعلق ہے، جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
Bombay High Court slams Maharashtra government: بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، طالبہ کو ضمانت عرضی دائر کرنے کی ہدایت
بامبے ہائی کورٹ نے پاکستان سے متعلق پوسٹ پر 19 سالہ طالبہ کی گرفتاری کو مہاراشٹر حکومت کا غیر متوازن ردعمل قرار دیا اور طالبہ کی وکیل کو فوری درخواست ضمانت دائر کرنے کی ہدایت بھی دی
Supreme Court: ایلگار پریشد معاملے میں گوتم نولکھا کو بڑی راحت، سپریم کورٹ نے دی ضمانت
عدالت نے گوتم نولکھا کی ضمانت پر بامبے ہائی کورٹ کی طرف سے لگائے گئے اسٹے کو بڑھانے سے انکار کر دیا۔ نولکھا کو اپنی حراست کے دوران حفاظتی اخراجات کے طور پر 20 لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔





