Bharat Express

Kisan Andolan

سی بی ایس ای کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، "اس سال ہندوستان اور بیرون ملک کے 26 ممالک کے 39 لاکھ سے زیادہ طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔

غازی پوربارڈرپرمیرٹھ ایکسپریس وے فلائی اوور کے نیچے تو پہلے سے ہی روڈ پوری طرح سے بند ہے۔ کنکریٹ کی دیوارکے اوپرلوہے کے کانٹے والی تاریں پہلے سے ہی لگائی گئی ہیں۔ اس کے پیچھے تین لیئرکی بیریکیڈنگ ہے۔ اسی طرح سے اب فلائی اوورکے اوپرمزید سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔

ہریانہ حکومت نے کسانوں کی 'دہلی چلو' تحریک کے پیش نظر منگل کو سات اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ اور بلک میسجنگ سروسز پر معطلی کو 15 فروری تک دو دن بڑھا دیا۔

ہریانہ کے شمبھو بارڈرپرکسانوں اورپولیس کے درمیان سخت جھڑپ دیکھنے کو ملی ہے۔ ایک طرف پولیس نے آنسوگیس کے گولے داغے تو دوسری طرف کسانوں نے بھی پتھراؤ کیا اور پولیس کے ذریعہ لگائے گئے بیریکیڈنگ کو توڑدیا۔

ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کو سرحدوں پر نہیں روکا جانا چاہیے۔ انہیں آنے دو۔ہر کسی کو آنے کا حق ہے۔ بی کے یو رہنما نے کہا کہ حکومت کسانوں کو غلط طریقے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بات چیت ہونی چاہیے۔

میرٹھ سے دہلی کے راستے نیشنل ہائی وے-9 پر بھی کئی کلومیٹر طویل جام ہے۔ کسانوں کو دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے غازی پور سرحد پر لوہے کی کیلیں بچھائی جا رہی ہیں۔