افغانستان میں پھر دھماکہ، کابل کے ہائی سیکورٹی علاقے میں مچی تباہی، کئی افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے انتہائی سیکیورٹی والے علاقے شہرنومیں ایک ہوٹل میں زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اورزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورتحقیقات جاری ہیں۔
Kabul Blast: کابل میں بڑا دھماکہ، طالبان حکومت کے وزیر خلیل الرحمٰن حقانی سمیت 12 افراد جاں بحق
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکہ میں طالبان حکومت کے وزیرسمیت 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، دھماکہ ایک میٹنگ کے دوران وزارت کمپلیکس میں ہوا۔
Kabul Blast near Attorney General: کابل میں فدائین حملہ، اٹارنی جنرل آفس کے پاس ہوئے دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت
کابل میں خود کش حملہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 5 غیرملکیوں سمیت 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری ملازمین کام ختم کرکے گھر کے لئے نکل رہے تھے۔ حملہ آورکا نشانہ گاڑیوں میں سوار طالبان کے سرکاری افسر تھے۔





