Bharat Express

Joe Biden

جنوبی کوریا کے صدر اور یوکرین کے صدر زیلینسکی نے شمالی کوریا اور روس کے فوجی تعاون کی شدید مذمت کی تھی۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا پیانگ یانگ اور ماسکو کے درمیان گہرے فوجی تعلقات کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

ہندوستانی فوج کی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہونے والا ہے۔ چونکہ امریکہ کے ساتھ 32 ہزار کروڑ روپے کے 31 MQ-9B پریڈیٹر ڈرون کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ اگر یہ ڈیل 31 اکتوبر سے پہلے نہ ہوتی تو اس ڈیل میں کافی تاخیر کا امکان تھا۔لیکن اب یہ معاہدہ ہوگیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیٹرائٹ میں اقتصادی پالیسی کی ایک بڑی تقریر میں کہا، "امریکہ کو دوبارہ غیر معمولی طور پر خوشحال بنانے کے لیے میرے منصوبے کا سب سے اہم عنصر باہمی تعاون ہے۔"

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کے روز دمشق (شام) پہنچے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے درمیان لبنان اور غزہ میں جنگ بندی کی پہل کی گئی ہے، ہمیں امید ہے کہ اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے کہا کہ وہ اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، لیکن اگراسرائیل ایران کے نیوکلیئرسائٹ پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔

وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے 'اے ایف پی' کو بتایا کہ امریکہ کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی اہلکار نے کہا کہ ہم اسرائیل کو اس حملے سے بچانے کے لیے دفاعی تیاریوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اتوار کو لبنان میں اسرائیل کے ہوائی حملوں میں درجنوں لوگ مارے گئے۔ حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ نیتن یاہو سے کب بات کریں گے۔ امریکہ بھی حسن نصراللہ کی ہلاکت کو حزب اللہ کے لئے ایک بڑا جھٹکا مانتا ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ بطور رہنما ہمارے پاس کوئی عیاشی نہیں تھی۔ مجھے یوکرین سے غزہ تک اور جنگ، بھوک، دہشت گردی، ظلم، لوگوں کی بے گھر ہونے، موسمیاتی تبدیلی اور جمہوریت کو درپیش خطرات کے چیلنجز کا ادراک ہے۔صدر بائیڈن نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ ان کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں استحکام لانے پر کام کر رہی ہے۔

اپنے تین روزہ امریکی دورے کے آخری مرحلے میں پیر کے روز پی ایم مودی نے نیویارک میں یواین: سمٹ آف دی فیوچر کے موقع پر اپنے آرمینیائی ہم منصب نکول پشینیان اور ویٹیکن سٹی کارڈنل سکریٹری پیٹرو پیرولین کے ساتھ بات چیت کی۔

پروگرام کے دوران جب بائیڈن وزیر اعظم مودی کا نام بھول گئے تو اسٹیج پر پی ایم مودی، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اور جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی موجود تھے۔