JNU Students Accuse Professor: جے این یو پروفیسر پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، 10 طالبات نے درج کرائی شکایت، انٹرنل کمپلینٹس کمیٹی نے شروع کی تحقیقات
جے این یو انتظامیہ اور وائس چانسلر کے دفتر کی جانب سے اس معاملے پر فی الحال کوئی آفیشیل ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آئی سی سی کی تحقیقات کس مرحلے میں پہنچی ہیں اور اب تک کمیٹی کی جانب سے کیا کارروائی کی گئی ہے۔ معاملے میں آئندہ کی صورتحال آئی سی سی کی تحقیقات اور اس کے نتائج پر منحصر ہوگی۔
Umar Khalid Book Launch Clash: جے این یو میں عمر خالد کی کتاب پر بحث کے دوران ہنگامہ، اے بی وی پی اور جے این یو ایس یو کارکنان آمنے سامنے
جے این یو میں عمر خالد کی کتاب ’فریکچرڈ کمیونٹیز: آدیواسی ہسٹری اور پاور کی پولیٹکس‘ پر ایک ڈسکشن پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمامJNUSU نے اپنی سطح پر کیا تھا۔ پروگرام شروع ہوتے ہی اے بی وی پی کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ کیا تھا پورا معاملہ ؟ جانیے یہاں۔
JNU Students Protest Update: آدھی رات جے این یو میں ہنگامہ، طلبہ اور پولیس آمنے سامنے،تصادم کے بعد 51 طلبہ گرفتار
طلبہ تنظیموں کا الزام ہے کہ پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بعض مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ، ڈنڈوں، بینرز اور جوتوں سے حملہ کیا۔ اس دوران کشن گڑھ تھانے کے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر صفدرجنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
JNU Clash: جے این یو میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ، 25 پولیس اہلکار زخمی، 51 طلبہ حراست میں
دہلی میں واقع جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں جمعرات کو طلبہ یونین کی جانب سے نکالے گئے احتجاجی مارچ کے دوران حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوگئی۔ اس جھڑپ میں کم از کم 25 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 51 طلبہ کو حراست میں لے لیا۔
JNU Controversy: ”نفرت کی تجربہ گاہ نہیں بنے گا جے این یو“، دیر رات نعرے بازی پر انتظامیہ سخت، طلبہ کے خلاف کارروائی کے اشارے
جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) ایک بار پھر تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ دیر رات مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض نعرے لگانے کے معاملے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کیمپس کو کسی بھی صورت نفرت کی تجربہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
Sharjeel Imam-Umar Khalid Case Update: شرجیل امام اور عمر خالد جیل میں ہی رہیں گے یا آئیں گے باہر ؟ سپریم کورٹ 5 جنوری کو سنائے گی فیصلہ
دہلی فسادات اور یو اے پی اے کے مقدمات میں گرفتار عمر خالد، شرجیل امام، گل فشاں فاطمہ وغیرہ ملزمان کو اب تک کوئی ریلیف نہیں حاصل ہو سکی ہے۔ اب سپریم کورٹ 5 جنوری کو ان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی۔
Missing JNU student Najeeb Ahmad Case: جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کی عرضی پر سماعت آج، سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو کیا گیا ہے چیلنج
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس سی بی آئی سے مزید تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ درخواست کی سماعت جمعہ 19 دسمبر 2025 کودہلی ہائی کورٹ میں ہوگی۔
Umar Khalid & Sharjeel Imam’s case update: دہلی فسادات معاملہ:5 سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
دہلی فسادات معاملے میں گزشتہ 5 برس سے زائد عرصے سے مقید عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سنوائی کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
Umar Khalid seeks interim bail: پانچ سال سے قید عمر خالد نے بہن کی شادی کے لیے دی عبوری ضمانت کی درخواست
جے این یو کے سابق ریسرچ اسکالر عمر خالد کو 13 ستمبر 2020 کو دہلی فسادات میں مبینہ طور پر سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔بہن کی شادی میں شامل ہونے کے لیے عمر خالد نے عبوری کی درخواست دی ہے۔
Professor Meeta Narain honoured with Dostoevsky star award: پروفیسر میتا نارائن کو ’’دوستویفسکی اسٹار ایوارڈ‘‘، روسی زبان اور ہند۔روس تعلقات میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا
جے این یو کی سینئر پروفیسر میتا نارائن کو روس۔بھارت ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی اہم خدمات کے اعتراف میں معزز ’’دوستویفسکی اسٹار ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز روسی ادب اور ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے والی نمایاں شخصیات کو دیا جاتا ہے۔





