Bharat Express

Jharkhand

دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے پیش نظر سورین کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سورین رہائش گاہ میں ہی موجود ہیں۔

ای ڈی کے مطابق تفتیش جھارکھنڈ میں مافیا کے ذریعہ زمین کی ملکیت میں غیر قانونی تبدیلیوں کے ایک بڑے گروہ سے منسلک ہے۔ اب تک، اس معاملے میں 14 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں 2011 بیچ کے آئی اے ایس افسر چھوی رنجن بھی شامل ہیں۔

اس سے پہلے ای ڈی نے سی ایم کے پریس ایڈوائزر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو کو سمن جاری کیا تھا اور ان سے 16 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔

ای ڈی نے بہار میں بانکا ضلع کے کٹوریا علاقے کے سابق ایم ایل اے راجکشور یادو عرف پپو یادو کو سمن جاری کیا تھا اور 9 جنوری کو صبح 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے ایجنسی کے دفتر میں بلایا تھا۔

صاحب گنج میں 1250 کروڑ کے مبینہ غیرقانونی کانکنی اورای ڈی کے گواہ وجے ہانسدا کو متاثرکرنے سے متعلق معاملے میں ای ڈی نے گزشتہ تین جنوری کو بڑی کارروائی کی تھی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس کور کی ایک متاثر کن تاریخ ہے۔ عالمی جنگ اور 1947 کی تقسیم میں جب بھی ضرورت پڑی، اس کور نے اپنا کردار ادا کیا۔ اب جبکہ اس رجمنٹ کی تعداد بڑھ گئی ہے، اس کے لیے ایک اور کیمپس فراہم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

اس یاترا میں راہل گاندھی کوڈرما کے راستے جھارکھنڈ میں داخل ہوں گے۔ راہل گاندھی آٹھ دن جھارکھنڈ میں رہیں گے۔ ان کا سفر سمڈیگا کے راستے اڈیشہ میں ختم ہوگا۔ کانگریس کارکنان یاترا کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ وہ یاترا کو اپنے اضلاع پرجوش بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے جھارکھنڈ کی موجودہ حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس میں ہمنت سورین کے استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سی ایم ہمنت سورین نے آج رانچی میں کابینہ کی میٹنگ بلائی تھی جس کو لیکر یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ آج اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ان کی اہلیہ کو سی ایم بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ای ڈی کی ٹیم پرنٹر مشین کے ساتھ ونود سنگھ کے گھر پہنچ گئی ہے۔ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سے کچھ اہم دستاویزات پرنٹ کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی کو منی لانڈرنگ کے اہم سراغ ملے ہیں۔

سورین نے اپنے خط میں ایک بار پھر لکھا ہے کہ ایجنسی کا سمن سیاسی طور پر محرک ہے اور بار بار سمن بھیج کر ان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اپنے خط میں سی ایم نے ایجنسی سے درخواست کی ہے کہ ای ڈی فی الحال ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔