Jharkhand Constable Race: جھارکھنڈ میں کانسٹیبل کی نوکری کی دوڑ میں اب تک سات نوجوانوں کی موت، قریب دو سو امیدوار بے ہوش
جھارکھنڈ کے الگ ریاست بننے کے بعد پہلی بار محکمہ ایکسائز میں کانسٹیبل کی تقرری کے لیے امتحان ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے متحدہ بہار میں سال 1980 میں اس محکمہ میں کانسٹیبل کی تقرری ہوئی تھی۔ جھارکھنڈ اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعہ کرائے جانے والے امتحان کے ذریعہ کل 583 آسامیوں پر تقرر کیا جانا ہے۔
Prisoner escapes after killing constable: ہزاری باغ میڈیکل کالج میں کانسٹیبل کو قتل کرنے کے بعد قیدی فرار، اس سے پہلے بھی قتل کی واردات کو انجام دے چکا ہے شاہد
پیر کی صبح اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہزاری باغ کی ڈی سی نینسی سہائے، ایس پی اروند کمار سنگھ، صدر کے ایس ڈی پی او کمار شواشیش اور سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ایس پی اروند کمار سنگھ نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ مفرور قیدی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔