Bharat Express

Jagjit Singh Dallewal

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ بھوک ان کے اہم اعضاء جیسے اعصابی نظام، جگر اور گردے کو متاثر کر رہی ہے۔ ان کے بلڈ پریشر میں بھی اتار چڑھاؤ ہوتا دکھ رہا ہے، بعض اوقات بہت تیز، جو کہ تشویشناک بات ہے۔

جگجیت  سنگھ ڈلیوال نے کہا کہ اگر کسی حکومت نے مجھے اسپتال لے جانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تو اس سے کسانوں میں مزید غصہ بڑھے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری اسی حکومت پر عائد ہوگی۔

کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کسانوں کے مطالبات کو لے کر کھنوری بارڈر پر انشن پر بیٹھے ہیں۔ انشن کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔

کسان لیڈرپنڈھیر نے کہا کہ جب بھی ہمیں مذاکرات کی دعوت ملی ہم نے اس میں شرکت کی۔ ہم نے ہاتھ جوڑ کر مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کرے۔