Bharat Express

Israel Hamas War

متحدہ عرب امارات میں شارجہ بک اتھارٹی اور امارات پبلشرز ایسوسی ایشن نے بھی دستبرداری اختیار کر لی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم قومی اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ مصر میں عرب پبلشرز ایسوسی ایشن نے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ غزہ میں 11 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے نصف خواتین اور بچے ہیں۔ تنظیم نے کہا کہ غزہ میں صحت کی سہولیات پر 115 حملے ہوئے ہیں اور انہیں بیماری کے پھیلنے سے بچاؤ کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

81 فیصد شرکا نے اس بیان سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنے انتقامی حملوں میں شہریوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور 19 فیصد نے اس بیان سے اختلاف کیا۔

Israel-Hamas Conflict: حماس نے ٹیلی گرام چینل پرویڈیو کے ایک کیپشن ڈالتے ہوئے جانکاری دی کہ القاسم بریگیڈ کے مجاہدین غزہ میں ایک خاتون قیدی کو میڈیکل سہولیات دے رہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کو حماس اور دیگر گروپ سے محفوظ رکھے اور مستقبل میں ہونے والے حملوں کو روکے۔

ایال والڈمین کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے میری بیٹی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ وہ "اسرائیلی" تھی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر ٹینک تعینات کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ شدت پسند گروپ کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا جائے گا۔ اسرائیل کے شدید فضائی حملوں نے پوری غزہ کی پٹی کو تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دو عمارتوںپر گولہ باری کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ کم از کم ایک عمارت پر آسمان سے گولہ باری کی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو میں نظر آنے والے حملے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے تھے۔

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے شمالی سرحدی گاؤں پر میزائل فائر کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اسرائیل نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد سے 4 کلومیٹر تک کے علاقے کو سیل کر دیا ہے۔

برطانیہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں تحمل کا مظاہرہ کرے تاکہ شہریوں کو کم سے کم نقصان پہنچایا جا سکے۔