Bharat Express DD Free Dish

Israel-Gaza War

امریکی میڈیا نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ تبادلے کا معاہدہ 4 روزہ جنگ بندی کے دوران دو مراحل میں ہوگا۔ معاہدے کے تحت حماس اپنے پہلے مرحلے میں تقریباً 50 اسرائیلی خواتین اوربچوں کو رہا کرے گا، جس کے بدلے میں اسرائیل تقریباً 150فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، ان میں زیادہ ترخواتین اور نابالغ ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ غزہ شہرکے انڈونیشیائی اسپتال سے جنوبی پٹی تک انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے تعاون سے پیرکے روز200 مریضوں کو نکال لیا گیا۔ اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے اسپتال پرخونریزبمباری کردی۔

Israel Hamas War: حماس کا افسران کا کہنا ہے کہ آنے والے کچھ گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی ہوسکتی ہے اور جنگ بندی کا اعلان ہوسکتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور عہدیدران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ بیجنگ ’عرب اورمسلم ممالک کا اچھا دوست اوربھائی ہے اوراس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مفادات کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی بھرپور حمایت کی ہے۔‘

Israel Gaza War Update: اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو حملے کے دن الشفاء اسپتال احاطے کا استعمال دہشت گردانہ ڈھانچے کے طور پر کیا تھا جبکہ حماس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

Gaza Hospital Crisis: الشفاء اسپتال میں اسرائیلی فوج حماس کا کمانڈ سینٹر ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔ جبکہ اسپتال کے ڈاکٹر اس سے انکار کر رہے ہیں۔

Israel Gaza War: اسرائیل میں ہوئے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی پرکنٹرول کرنے والے حماس گروپ کو تباہ وبرباد کرنے کی قسم کھائی تھی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو ہی ختم کرنا چاہتا ہے۔

غزہ میں حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں اور زمینی حملوں میں 5 ہزار بچوں سمیت غزہ کے 12 ہزار افراد مارے گئے ہیں۔ اب امریکی صدر نے قطر کے رہنما کے ساتھ اپنی گفتگو میں مغویوں کی فوری رہائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ مملکت ایک دن قبل الشفاء اسپتال پراسرائیل کے چھاپے اوراردن کے فیلڈ اسپتال کے اردگرد کے علاقے پر بمباری کی مذمت اور اسے مسترد کرتی ہے۔

ویلفیئرپارٹی آف انڈیا کے زیراہتمام پریس کلب آف انڈیا میں فلسطین میں قتل وغارت کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔ اس میں فلسطینی صدرعدنان ابوالہائجہ، قاسم رسول الیاس، پروفیسراپوروانند، ڈاکٹرجان دیال، ملک معتصم خان وغیرہ نے تبادلہ خیال کیا۔