Bharat Express DD Free Dish

Islam

فلم ساز امت جانی نے ’ادے پور فائلز‘ کے بعد نئی فلم 'عائشہ' ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فلم مبینہ اسلامی دہشت گردی، لو جہاد، تبدیلی مذہب اور مذہبی جنون جیسے اہم اور سنگین موضوعات پر مبنی کہانیاں ہوں گی۔

ہندوؤں کی تعداد 1.2 بلین سے زیادہ ہو گئی، 126 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ ان کا عالمی حصہ 14.9 فیصد پر مستحکم رہا۔ یہ استحکام ظاہر کرتا ہے کہ ہندو اکثریتی ممالک جیسے بھارت اور نیپال میں آبادی میں اضافہ عالمی اوسط کے آس پاس رہا ہے۔ دوسری طرف یہودیوں کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا۔

آج اسلام اور اس کی مقدس چیزوں کو ہنسی،مذاق کا ذریعہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز، اذان، روزہ، حجاب، علمائے کرام حتیٰ کہ نکاح اور طلاق جیسے سنگین مسائل پر مزاحیہ ویڈیوز بنائی جارہی ہیں جو کہ سراسر گناہ ہے۔

پیو کی رپورٹ میں صرف چار ممالک سے ہندو مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکہ ہیں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے طور پر پروان چڑھنے والے تقریباً تمام لوگ اب بھی ہندو ہیں۔ سری لنکا میں 10 میں سے 9 ہندوؤں نے اپنی شناخت برقرار رکھی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ اسلام کسی بے گناہ کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ بدقسمتی ہے کہ دہشت گردوں نے اسے مذہب کے طور پر دکھانے اور بتانے  کی کوشش کی ہے۔

اسلامی اسکالر، سینئرصحافی، کئی کتابوں کے مصنف اوردہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے کہا کہ اسلام کے نام پرکسی بھی دہشت گردی کو نہیں جوڑا جاسکتا۔ اگرکوئی انسان غلط کرتا ہے، تواسلام اس کے لئے ہرگز ذمہ دارنہیں ہے۔

معروف دانشور، ماہرتعلیم اورسیاست داں کلیم الحفیظ نے پاکستان کے خلاف ہندوستانی حکومت کی طرف سے کی گئی مختلف طرح کی کارروائی پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹھیک ہے، لیکن یہ ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے ابھی کچھ اثرنہیں ہوگا۔ پاکستان کواسی کی جواب میں آپ کو جواب دینا ہوگا۔

مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے سوال کیا کہ اگر دہشت گردوں نے مذہب پوچھ کرلوگوں کومارا توکیا ہندوستان کے مسلمان ان کی مدد کے لئے کھڑے نہیں ہوئے؟ پھرمسلمانوں کی ایسی شبیہ کیوں بنائی جا رہی ہے۔

مسلم معاشرے میں شب برات کا تہوار عقیدت و احترام سے مناتے ہیں۔ یہ اسلام کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے، جو ماہ شعبان کی 14 اور 15 تاریخ کی درمیانی رات کو منایا جاتا ہے۔ اس سال شب برات 13 فروری 2025 کو ہے۔

ماہر طب یونانی حکیم سید احمد خاں نے کہا  کہ آج حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے بنائے ہوئے اصولوں کو عملی جامہ پہنا نے کی اشد ضرورت ہے۔ نبی کریم نے تا حیات کبھی دروغ گوئی سے کام نہیں لیا ۔مشکل حالات میں بھی سچ کا دامن تھام کر دنیا کو نیکی کی جانب متوجہ کیا ۔ امین کے لقب سے سر فراز  پیغمبر اسلام کے نقش قدم پر ہمیں چلنا چاہیے۔