Bharat Express DD Free Dish

Iran news

ایران کے جنوبی علاقے کوہستک میں شادی کی تقریب کے دوران ایک میزائل یا ڈرون کا ملبہ رہائشی مکان پر گرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسلامی اتحاد ہفتہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور ایک دوسرے کا دفاع ضروری ہے۔ ان کے مطابق جو بھی مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرتا ہے، وہ جان بوجھ کر یا نادانستہ طور پر اسلام کے دشمنوں کے مفاد کو تقویت پہنچاتا ہے۔

امریکا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جو ممالک ایران کو معاشی مدد فراہم کریں گے یا اس کے ساتھ تجارت کریں گے، انہیں بھی سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکا کا مقصد ایران کے ساتھ مالی لین دین اور تجارتی تعلقات کو محدود کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدا میں تکنیکی نگرانی اور سگنل انٹیلی جنس پر انحصار کیا جا رہا تھا، تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلسل غیر موجودگی کے باعث اب انسانی ذرائع (ہیومن انٹیلی جنس) کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ طریقہ زیادہ پیچیدہ، سست اور خطرات سے بھرپور سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کے مطابق دانِش چوراہے سے روضۂ امام رضا تک غیر معمولی ہجوم کے باعث آیت اللہ خامنہ ای کی میت کو فضائی راستے سے مزار تک منتقل کیا گیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے جنازے کے جلوس کے مناظر نشر کیے، جن میں سڑکوں کے دونوں جانب بڑی تعداد میں سوگوار سابق ایرانی رہنما کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔

نگل کی شب نجف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور آیت اللہ خامنہ ای کے بڑے صاحبزادے مصطفیٰ حسینی خامنہ ای نے جسدِ خاکی وصول کیا، جس کے بعد جنازے کا جلوس نجف میں داخل ہوا۔ عراقی حکومت نے ان جنازہ تقریبات کے موقع پر بدھ کو عام تعطیل کا اعلان کیا۔ ایرانی پرچم میں لپٹے تابوت کو نجف کی سڑکوں سے گزارا گیا، جہاں ہزاروں افراد جلوس میں شریک ہوئے۔

بھارت کی جانب سے وزیرمملکت برائے امور خارجہ پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین سرکاری وفد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی تہران پہنچنے والے نمایاں بھارتیوں میں شامل ہیں۔ تقریب میں جارجیا، عراق، تاجکستان، روس، چین، عمان، لبنان اور فلسطین سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود بھی شریک ہوئے۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 مہم کے دوران ایرانی فٹبال ٹیم ’’میناب 168‘‘ کے نام سے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے اور کھلاڑی اپنی یونیفارم پر سنہری بیجز لگا کر متاثرین کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

آر جے ڈی کے ترجمان اور جے این یو کے سابق پروفیسر کا کہنا ہے کہ خلیجی ممالک میں جمہوریت کی بہار امریکی مفادات کے لیے خطرہ ہے، عوامی بغاوت ناگزیر

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس کا مقصد دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے تنازعات کو کم کرنا اور خطے میں امن قائم کرنا بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس اجلاس میں دونوں ممالک کے سینئر عہدیدار شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، ترکی اور مصر نے پردے کے پیچھے ثالثی کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔